لوگ اب دینی مدارس کو چندہ نہیں دیتے، شیر افضل مروت

مولانا فضل الرحمان تمام اضلاع میں بھائی بیٹوں کو ٹکٹ دیکر الیکشن لڑ رہے ہیں،گفتگو

اتوار 28 جنوری 2024 20:20

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2024ء) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لوگ اب دینی مدارس کو چندے نہیں دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خطاب کے دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان تمام اضلاع میں بھائی بیٹوں کو ٹکٹ دیکر الیکشن لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ اب دینی مدارس کو چندے نہیں دے رہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں علی امین کی الیکشن مہم کا افتتاح کروں گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں مگر عوام نے تمام رکاوٹیں ہٹادیں۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں