ملک کے پسماندہ ترین علاقے کا ائیرپورٹ فعال کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کی جانب سے تھر کے مائی بختاور ایئرپورٹ کو مکمل فعال کیا جائے گا

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 ستمبر 2021 22:22

ملک کے پسماندہ ترین علاقے کا ائیرپورٹ فعال کرنے کا فیصلہ
تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 ستمبر2021ء) ملک کے پسماندہ ترین علاقے کا ائیرپورٹ فعال کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے اور ملک کے پسماندہ ترین علاقے تھر میں واقع ائیرپورٹ کو فعال کرنے کیلئے بڑا قدم اٹھا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت تھر کے مائی بختاور ایئرپورٹ کو مکمل فعال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی اے خاقان مرتضی کی چیف سیکریٹری سندھ سے اہم اور تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران تھرایئرپورٹ کو مکمل فعال کرنے کیلئے سندھ حکومت نے درخواست کی۔ اس حوالے سے ڈی جی سی اے اے کا کہنا ہے کہ تھر ایئرپورٹ پر پی آئی اے اور دیگر چارٹر ایوی ایشن کمپنیز اپنا آپریشن شروع کریں گی۔

(جاری ہے)

اس وقت سیاحتی لائسنس رکھنے والی ایوی ایشن کمپنی تھر ائیرپورٹ پر خدمات دے رہی ہیں۔

اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کا کہنا ہے کہ اسلام کوٹ میں حکومت سندھ نے ایئرپورٹ قائم کیا ہے اور ایئرپورٹ کو فعال کر کے تھر کے عوام اور تھر کول میں کام کرنے والے کمپنیوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ مائی بختاور ایئرپورٹ کے حوالے سے کئے گئے ایم او یو کے تحت سول ایویشن نے ایئرپورٹ کو فعال رکھنا ہے۔ پاور کمپنیز، تھر کول، کمشنر میرپور خاص اور پی آئی اے اور دیگر مل کر فلائٹ کا تعین کریں اور عوام اور پاور کمپنیوں کے سہولت کے مطابق فلائٹ چلائی جائیں۔

واضح رہے کہ تھر ائیرپورٹ کا افتتاح 2018 میں کیا گیا تھا۔ تھر کے صحرا میں ائیرپورٹ کی تعمیرکا کام 25ستمبر 2009 میں شروع ہواایک ہزار ایکڑ رقبے پر تعمیر کرائے جانے والے ائیر پورٹ پر تقریبا 272.07 ملین کی لاگت آئی ہے۔ سی کیٹیگری کےاس ائیر پورٹ پرمسافر اور جیٹ طیارے اتر سکتے ہیں۔ تھر ائیرپورٹ کو ملک کے پسماندہ ترین علاقے کا ائیرپورٹ بھی قرار دیا جاتا ہے۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں