تھرپارکر میں نوجوان نے موت کو گلے لگا لیا ،خاتون کی خودکشی کرنے کی کوشش

ہفتہ 16 مارچ 2024 17:42

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2024ء) تھرپارکر میں ایک بار پھر خودکشی کے واقعات میں مزید اضافہ ہونے لگا ، ہفتہ کے روز دو واقعات ہوئے ہیں جس میں ایک نے موت کو گلے لگا لیا اور خاتون کو ورثا نے بچا لیا، تھرپارکر تحصیل مٹھی کی حدود نئوکوٹ کے قریب بچل بجیر کے اینٹوں کے بٹھہ پر کام کرنے والے مزدور نوجوان وشنو کولہی نے لٹک کر خودکشی کر لی ، بتایا جا رہا ہے کہ نوجوان نے مہنگائی اور حالات سے تنگ آکر خودکشی کی ہے، پولیس نے لاش کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسرا واقعہ تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں پورن واہ میں ہوا ہے جہاں شادی شدہ خاتون 25 سالہ نیتل زوجہ گلجی کولہی نے زہریلی دوائی پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ ورثاء نے دیکھ کر ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کو طبی امداد دے کر بچا لیا۔\378

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں