کسی دکاندار مالکان کو غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،فوڈ سیفٹی آفسیر سلیم الحق ، ریاض

پیر 18 جولائی 2022 15:30

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2022ء) بلوچستان فوڈ اتھارتی آپریشن ٹیم کے سیفٹی آفیسر سلیم الحق اور ریاض علی نے اچانک اوتھل شہر کی بازار کا دورہ کیا متعدد کریانہ اسٹورز، گھٹکا فروشوں،دودھ دہی فروشوں، ہوٹلوں کے خلاف کاروائی کی۔

(جاری ہے)

کریانہ اسٹورز پر غیر معیاری اشیاء خورد و نوش فروخت کرنے پر اور ہوٹلوں پر صفائی ستھرائی کے فقدان پر ہزاروں روپے جرمانے عائد کئے اس موقع پر بلوچستان فوڈ اتھارتی آپریشن ٹیم کے فوڈ سیفٹی آفسیر سلیم الحق اور ریاض نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی دکاندار مالکان کو غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ کسی نے بھی مضرصحت اشیاء فروخت کیں تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے یہ بھی ترجیحات میں شامل ہے کہ لوگوں کو بہتر ین اور اچھی اور معیاری اشیاء خوردنوش فراہم کی جائیں اور یہی وجہ ہے کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے افسران تمام اضلاع میں جاکر شہروں میں فوڈ سیفٹی کے لئے بازاروں میں اچانک چیکنگ کرتے ہیں اور مالکان کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے سے اجتناب کریں اور فوڈ سیفٹی کے اقدامات کویقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں آپریشن کے بعد تمام غیر معیاری اور ختم المعیاد چیزوں اور جیم ،گٹکا کو تلف کردیا گیا اس موقع پر سب انسپکٹر زاہد اور پولیس نفری بھی انکے ساتھ موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں