گزشتہ روز میرے بیان کو توڑمروڑ کر پیش کیا گیا میرا اتحاد جام کمال خان،رجب علی رند سے صرف ضلع حب تک ہے ،میر علی حسن زہری

جمعہ 29 دسمبر 2023 20:15

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حب کے صدر میر علی حسن زہری نے کہاہے کہ گزشتہ روز میرے بیان کو توڑمروڑ کر پیش کیا گیا میرا اتحاد جام کمال خان،رجب علی رند سے صرف ضلع حب تک ہے لسبیلہ میں ہمارا امیدوار وڈیرہ حسن لاسی جاموٹ ہے لسبیلہ ضلع میں سیاسی حوالے سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے وڈیرہ حسن لاسی جاموٹ اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہے وہ جس سے چاہیں اتحاد کرسکتے ہیں وڈیرہ حسن جاموٹ ہمیشہ سے پیپلزپارٹی میں ہے کبھی پارٹی چھوڑ کر نہیں گیا جام کمال خان اور رجب رند سے اتحاد صرف ضلع حب تک ہے جو آج بھی قائم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وڈیرہ محمد حسن لاسی جاموٹ کی رہائشگاہ جاموٹ ہاؤس اوتھل میں پیپلزپارٹی کے رہنما محمد عثمان کوہ بلوچ اورشریف پالاری کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ لسبیلہ میں وڈیرہ محمد حسن لاسی جاموٹ کو فری ہینڈ حاصل ہے صرف میری طرف سے نہیں بلکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے وڈیرہ محمد حسن لاسی جاموٹ کو فری ہینڈ دے دیا ہے اور یہ کہاہے کہ جس سے آپ نے اتحاد کرنا ہوکرسکتے ہوگزشتہ روز ہمارے دوستوں نے میرے حوالے سے خبر کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے وہ اتحاد صرف ضلع حب تک ہے لسبیلہ اور آواران کا اس میں کوئی ذکر نہیں کیا گیا تھا لسبیلہ میں وڈیرہ حسن جاموٹ ہمارے مضبوط امیدوار ہیں اسکے مقابلے میں جام کمال خان کو میں کوئی سپورٹ نہیں کروں گا میں اپنی پارٹی کے امیدوار کو چھوڑ کر کسی اور کی حمایت کیوں کروں گا لسبیلہ میں سیاسی حوالے سے میرا کوئی واسطہ نہیں ہے یہاں وڈیرہ حسن جاموٹ کا اپنا اثررسوخ ہے انہوں نے نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی سے ابھی تک میرا کوئی اتحاد نہیں ہوا لیکن سیاست ہے سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہاکہ بلوچستان میں پاکستان پیپلزپارٹی کا فی الحال کسی سے کوئی اتحاد نہیں ہوا آگے چل کر کیا صورتحال ہوتی ہے وہ بعد کی باتیں ہیں ہوسکتاہے کسی سیاسی پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو وہ بھی لسبیلہ میں نہیں بلکہ پستون بیلٹ کی بات کررہاہوں پشتون بیلٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی تھوڑی کمزورہے انشاء اللہ جنوری کے آخر تک پاکستان پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری کا حب یا لسبیلہ میں ایک بڑا جلسہ متوقع ہے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو،وڈیرہ محمد حسن لاسی جاموٹ اور شریف پالاری ہم سب مشاورت کرکے جگہ کا تعین کریں گے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ابھی بلوچستان میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان نہیں کیا البتہ امیدوار وں کے نام شارٹ لسٹ کردیئے گئے ہیں صرف لسبیلہ،حب اور آوران سے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں لسبیلہ سے وڈیرہ محمد حسن لاسی جاموٹ کا نام فائنل ہوا ہے کسی اور نے ٹکٹ کیلئے کوئی درخواست نہیں دی جبکہ نصیر آباد میں کچھ دوستوں کے درمیان معاملہ چل رہاہے صادق عمرانی بول رہاہے کہ میں الیکشن لڑوں جبکہ جمالی صاحب کہہ رہاہے کہ میں الیکشن لڑوں اور سکندر عمرانی نے ابھی پارٹی جوائن کی ہے وہ بول رہاہے کہ میں الیکشن لڑوں اسکے علاوہ کہیں کوئی ٹکٹوں کے حوالے سے مسئلہ نہیں،قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما لسبیلہ کی ممتاز سیاسی،سماجی وقبائلی شخصیت وڈیرہ محمد حسن لاسی جاموٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حب کے صدر میر علی حسن زہری،عثمان کوہ بلوچ اور شریف پالاری کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانہ دیا۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں