جام کمال خان کیخلاف اقامہ اور بیرون ملک ٹرانسپورٹ کمپنی میں شراکت چھپانے پر اعتراض کرنیوالے ایڈوکیٹ محمد عاصم رونجھو کی اپیل شنوائی کیلئے منظور

جمعرات 4 جنوری 2024 22:45

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2024ء) جام کمال خان کے خلاف اقامہ اور بیرون ملک ٹرانسپورٹ کمپنی میں شراکت چھپانے پر اعتراض کرنے والے لسبیلہ کے شہری ایڈوکیٹ محمد عاصم رونجھو کی اپیل الیکشن ٹریبونل میں شنوائی کے لئے منظور۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور این اے 257 لسبیلہ ،حب اور آواران جبکہ پی بی 21 اور 22 سے مسلم لیگ ( ن ) کے ٹکٹ یافتہ امید وار جام کمال خان کے خلاف اقامہ اور بیرون ملک ٹرانسپورٹ کمپنی میں شراکت چھپانے پر اعتراض کرنے والے لسبیلہ کے شہری ایڈوکیٹ محمد عاصم رونجھو کی اپیل الیکشن ٹریبونل میں شنوائی کے لئے منظور کرلیئے گئے۔

جام کمال خان اور متعلقہ آر اوز کو نوٹسز جاری کردیئے گئے اس موقع پر اعتراض کنندہ شہری ایڈووکیٹ محمد عاصم نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جام کمال خان اور سردار اختر جان مینگل کے اقامہ کیس میں واضع فرق ہے جام کمال خان کا کیس بالکل واضع ہے اور تمام ثبوت موجود ہیں میں پرامید ہوں انشاء اللہ انصاف ملے گا اپیل کی شنوائی الیکشن ٹریبونل میں 6 جنوری کو ہوگی۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں