کوسٹل ہائی وے حسن ہوٹل ناکھٹی کے قریب دو کوچوں میں تصادم ،3 افراد جاں بحق ، 20 سے زائد زخمی

اتوار 18 فروری 2024 17:25

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2024ء) کوسٹل ہائی وے حسن ہوٹل ناکھٹی کے قریب دو کوچوں جاوید اور الممتاز میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر لسبیلہ کی سب تحصیل لیاری کے علاقے ناکھٹی حسن ہوٹل کے قریب میں دو مسافر کوچوں میں تصادم ہوگیا کوسٹل ہائی وے پولیس اور ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق حادثے کے نیتجے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے جاں بحق افراد کی نعشوں اورزخمیوں کو آی آر سی ریسکیو 1122 لیاری ای سی ریسکیو 1122 پھور اور مرک ریسکیو 1122 وندر کی ایمبولینس کے ذریعے DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا زخمیوں کو طبعی امداد دینے کے بعدکراچی ریفر کردیا گیا جاں بحق افراد کی شناخت کریم بخش ولد یار محمد ملیر کراچی ,چاکر ولد الہی بخش رئیس گوٹھ کراچی, امتیاز ولد احمد خان مشکے آواران کے نام سے ہوئی۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں