لوکل گورنمنٹ کے تحت ضلع کی 85یونین کونسلز میں شجرکاری کا ٹارگٹ مکمل کر لیا ہے،ڈپٹی کمشنرمحمدنعیم سندھو

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:12

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی سربراہی میں لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام ضلع کی ٹوٹل 85یونین کونسلز میں پودے لگائے جار ہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ غلام شبیر کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ کے تحت ضلع کی 85یونین کونسلز میں شجرکاری کا ٹارگٹ مکمل کر لیا ہے،پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ہر یونین کونسل میں 200پودے لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آلودہ ماحول کو خوشگوار اور سر سبزو شاداب بنانے کیلئے ہمیں جنگی بنیادوں پر شجرکاری کو فروغ دینا ہوگا،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا پلانٹ فار پاکستان پروگرام احسن اقدام ہے،حکومت کی پلانٹ فار پاکستان مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں اکرم ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر گوجرہ محمد منصور ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرکمالیہ افسابانو نے شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں