تربت، لوکل گورنمنٹ انتخابات کی انعقاد کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کیچ نے حلقہ بندیوں کی شیڈول کا اعلان کردیا

منگل 22 جنوری 2019 20:30

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) لوکل گورنمنٹ انتخابات کی انعقاد کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کیچ نے حلقہ بندیوں کی شیڈول کا اعلان کردیا الیکشن کمشنر کیچ عبدالواحد بلوچ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ انتخابات کے سلسلے میں بلوچستان بھر کی طرح ضلع کیچ میں بھی تیاریوں کو حتمی شکل دے دیا گیا ہے حلقہ بندیاں 31 جنوری 2019 سے شروع کی جائیں گی اور حلقہ بندیوں کی حتمی لسٹ 30 مارچ کو تیار ہوں گی غیر حتمی لسٹوں کی تیاری کے بعد متعلقہ علاقے کے ووٹرز سے 16 فروری سے لیکر 2 مارچ تک اعتراضات لیئے جائیں گے جن پر فیصلہ حدبندی اتھارٹی کرے گا انھوں نے کہا کہ حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن آف پاکستان خود کررہا ہے ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر الیکشن آفیسر اور اے ڈی سی ریونیو حلقہ بندی کمیٹی کے ممبر ہوں گے جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بطور کنوینر مقرر کیا گیا ہے ۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں