تربت ،ہوشاپ اور تجابان سے 3 طلباء کی جبری گمشدگی کے خلاف دھرنے کے باعث ایم 8 شاہراہ دوسرے روز بھی بند

اتوار 28 جنوری 2024 16:50

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2024ء) تربت میں ہوشاپ اور تجابان سے 3 طلباء کی جبری گمشدگی کے خلاف دھرنے کے باعث ایم 8 شاہراہ دوسرے روز بھی بند رہی۔

(جاری ہے)

دھرنے کے باعث ایم 8 تربت سے کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل اور مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا رہا۔انتظامیہ کی یہ دھرنا ختم کروانے کیحوالے سے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کی کوشش ناکام رہی۔واضح رہے کہ جمعے کی شب سے ہوشاپ اور تجابان کے مختلف گھروں سے 3 طالب علم اسلم ولد کریم بخش، حمل ولد قادر بحش اور بہادر ولد چاکر لاپتہ ہیں۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں