جلوسوں کی گزرگاہوں، محفل میلاد کے مقامات کی صفائی کی جائے ،ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:39

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) جلوسوں کی گزرگاہوں، محفل میلاد کے مقامات کی صفائی اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ شعبے فوری طور پر اقدامات کریں اورکورونا وائرس کے پیش نظر دی گی ایس او پیز پر عمل ضرور کروایا جائے، ان خیالات کا اظہاراڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے سوریہ بادشاھ کامپلیکس ہال عمرکوٹ میں جشن عید میلادالنبیؐکی تقریبات منانے کے انتظامات کا جائیزہ سے متعلق منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سبھاش چندر، ڈی ایس آر پاکستان رینجرس جاوید، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر،ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات شہزاد احمد شیخ، محکمہ تعلیم ڈی او بلاول کنبھر،صدر پریس کلب عمرکوٹ کامریڈ رسول بخش رحمدانی اور دیگر مختلف فکر کے علما اکرا م نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا جشن عید میلادالنبیؐکے موقع پر شہر بھر میں مختلف مسجد میلاد کمیٹیوں اور انجمن کی جانب سے نکالے جانے والے جلوسوں اور دیگر محفل کے انعقاد کے سلسلے میں بھرپور اقدامات کئے جائیں صاف پانی اور بجلی کی روانی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ ضلع میں جشن عید میلادالنبیؐشاندار طریقے سے منایا جائے گا او ر12 ربیع اول جشن عید میلادالنبیؐمحسن اور انسانیت کا مہینہ ہے اور حضرت محمد ؐپوری دنیا کے لیے رحمت العالمین ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ جلوسوں اور ریلیوں میں پاکستان رینجرس اور پولیس فورس کے اہلکار بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے، ڈپٹی کمشنر نے چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے تعلقوں میں جشن عید میلادالنبیؐ کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس طلب کریں، انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمرکوٹ کو ہدایت کی کہ 12 ربیع اول جشن عید میلادالنبیؐ کے موقع پر اسپتالوں میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس کے علاوہ جلوسوں کے ساتھ ایمبولینس، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ عامر عباس شاھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علما اکرام پر زور دیا کہ 12 ربیع اول جشن عید میلادالنبیؐ کے مہینے میں علما اکرام پیغام رحمت العاالمین ؐکے ساتھ ساتھ مذہبی بھائی چاری کو بھی بڑھائیں،۔

اس موقع پرجشن عید میلادالنبیؐ کے جلوس اور ریلیاں نکالنے والے منتظمین کی جانب سے ضلع انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر دعوت اسلامی کے نمائندوں قادری عمر الدین، نور محمد قادری، مولوی غلام مصطفی، حافظ عبدلرف، حافظ صوبدار، آصف، جماعت اسلامی، جماعت اہل سنت کے علما اکرام نے اپنے روٹ میپ، تجاویز اور مسائل پیش کئے۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں