رمضان ماڈل بازار وہاڑی میں اشیاء خوردونوش پر 25 فیصد رعایت دی جا رہی ہے،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

بدھ 13 مارچ 2024 17:27

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2024ء) چیئر مین مانیٹرنگ کمیٹی برائے وزیراعلیٰ انیشٹوز و ایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے ممبران کمیٹی و ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید، نعیم خان بھابھہ، ملک نوشیر لنگڑیال کے ہمراہ ماڈل رمضان بازار کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ، ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان،، سابق ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں، سابق ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر بھی موجود تھے ۔

چیئر مین مانیٹرنگ کمیٹی و ایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ اور ممبران نے ایگری کلچر فیئر پرائس شاپ، کریانہ سہولت سنٹر اور یوٹیلیٹی سٹورز کا معائنہ کیا۔انہوں نے سبزیوں، پھلوں، اشیاء خورونوش کی قیمتوں، معیار اور وزن کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

ممبران ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی نے خریداری کیلئے آئے شہریوں سے اشیاء خورونوش کے معیار اور سستے نرخوں پر فراہمی بارے دریافت کیا جس پر شہریوں نے اشیاء خورونوش کے معیاراور سستے نرخوں پر فراہمی بارے اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے عوام کی فلاح کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی اور کہا کہ ایگری کلچر فیئر پرائس شاپ پر 13سبزیوں وپھلوں پر 25فیصد سبسڈی دی جا رہی ہے اشیاء خورونوش بھی عام مارکیٹ سے سستے نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی حکومت کی طرف سے لوگوں کو کم قیمت پر اشیاء خورونوش مہیا کی جا رہی ہیں حکومت پنجاب کی طرف سے رمضان المبارک میں عوام کو بہترین ریلیف پیکج فراہم کیا جا رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عیسیٰ خان نے کہا کہ رمضان ماڈل بازار میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ماڈل رمضان بازار میں واک تھرو گیٹ لگایا ہے۔ پولیس افسران و اہلکاران چوکس ہو کر اپنی ڈیویٹاں ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان، اے سی وہاڑی ڈاکٹر عائشہ خان، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ای اے ڈی اے خالد محمود، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اختر سیال اور دیگر افسران موجود تھے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں