نواز شریف کے دل کی بات زبان پر آ گئی ہے ، ملک نواز

اپنا علاج اپنی بیٹی کو پاکستان سے نکالنے تک موخر کرنا تعجب کی بات ہے اگر لندن میں نواز شریف علاج نہیں کرا رہے تو ان کو پاکستان اپنی بیٹی کے پاس آ جانا چاہئے،ضلعی رہنما

منگل 11 فروری 2020 23:00

واہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ملک نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دل کی بات زبان پر آ گئی نواز شریف کا اپنا علاج اپنی بیٹی کو پاکستان سے نکالنے تک موخر کرنا تعجب کی بات ہے اگر لندن میں نواز شریف علاج نہیں کرا رہے تو ان کو پاکستان اپنی بیٹی کے پاس آ جانا چاہئے نواز شریف اور شہباز شریف کی ڈرامہ بازی نہیں چلنے دی جائے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنما ملک نواز نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ملک نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو پوری قوم دعوت دیتی ہے کہ وہ پاکستان آئیں اور اپنے کیسوں کا سامنا کریں اور اپنی بیٹی سے بھی ملاقات کریںنواز شریف جس طرح پہلے پاکستان سے بھاگ تھے اور جاتے ہوئے کویت کے متاثرین کا فنڈ اور قرض اتارو ملک سنوارو فنڈ بھی ساتھ لے گئے تھے اس وقت نواز شریف نے نہ تو پاکستانی قوم کو دیکھا اور نہ ہی اپنی پارٹی سے مشورہ کیا صرف سانپ دیکھ کر دس سال کا ایگریمنٹ کرکے ملک سے فرار ہوئے تھے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن کا وزیر اعلٰی پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان کا نام بگاڑ کر لینے کی پاکستان تحریک انصاف پر زور مذمت کرتی ہے ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں اگر اپوزیشن باز نہ آئی تو اپوزیشن کی قیادت کے نام بگاڑ کر لینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں