کوئٹہ،پانچ سالوں میں حلقہ پی بی سات کو کھنڈرات میں تبدیل کردیاہے،دلاور خان

بدھ 17 جنوری 2024 22:55

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2024ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات دلاور خان کاکڑ۔ جمعیت علمااسلام کے رہنما خلیل الرحمن دمڑ۔ ضلعی امیر مولوی نورالحق ودیگر نے زیارت کے علاقے چوتیر‘ کاژہ اور تاندونی میں حلقہ پی بی سات زیارت کم ہرنائی کے الیکشن کمپئین میں تقریب سے خطاب کرتیہوئے کہا کہ 8 فروری جمعیت علمااسلام کی کامیابی کا دن ہوگا کارکن دن رات ایک کرکے نامزد امیدوار خلیل الرحمان دمڑ کو کامیاب بنائیں کاژہ کے مقام پر بازئی یوتھ ارگنائزیشن کے نوجوانوں کی بڑی تعدادمیں شمولیت سے یہ ثابت ہوا کہ عوام جمعیت علمااسلام کے ساتھ ہے سابقہ نمائندے نے گزشتہ پانچ سالوں میں حلقہ پی بی سات کو کھنڈرات میں تبدیل کردیاہے حلقے کو مسائل کا گڑھ بنا دیاہے جمعیت علمااسلام زیارت اور ہرنائی کے عوام ساتھ ہونے والے زیادتوں کا حساب ضرور لے گاگزشتہ پانچ سالوں میں کوئی ایک منصوبہ بتا دے جو حلقے کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سرانجام دی ہو ضلع کی انفراسٹریکچر تباہ حال ہے مریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچانے کیلئے ایک طرف روڈ خستہ حال ہے تو دوسری طرف ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے ،تعلیم کا نظام بری طرح مفلوج ہے۔

(جاری ہے)

محض بلند و بانگ دعووں سے عوام کو نہیں ورغلایا جا سکتاسابقہ نمائندے نے حلقے کی مفاد کو بلاطاق رکھ کر اپنی زاتی جاگیرداری قائم کی. ایک ایک پائی کا حساب لے کے رہے گے جمعیت علمااسلام زیارت سمیت بلوچستان بھر سے شاندار کامیابی حاصل کرکے صوبے کے عوام کو دلدل سے نکالے گے۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں