قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا گوگل ہیڈ آفس کا دورہ

خوشی ہوئی کہ یہاں پاکستانی اور بھارتی دنیا کو بدلنے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں :سابق کپتان

پیر 7 مئی 2018 13:31

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا گوگل ہیڈ آفس کا دورہ
سنگاپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07مئی 2018ء) مشہور سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شاہد خان آفریدی سماجی خدمات میں بھی پیش پیش ہیں اور شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کے ذریعے پاکستان میں تعلیم اور صحت کے لیے کام کر رہے ہیں۔اس مقصد کے لیے گزشتہ دنوں شاہد آفریدی نے کینیڈا کا بھی دورہ کیا اور کئی تقاریب میں بھی شرکت کی ۔قومی ٹیم کے سابق کپتان ان دونوں شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کی پروموشن کے سلسلے میں سنگاپور میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز معروف ترین سرچ انجن گوگل کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا ۔

اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ ”گوگل کی جانب سے ظہرانے میں شرکت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے ، انہیں اس بات کی بہت خوشی ہوئی کہ اس ادارے میں بھارت اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے لوگ دنیا کو بدلنے کے لیے ایک ساتھ کام کررہے ہیں ،انہیں گوگل کی ٹیم کو شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کے بارے میں پریزنٹیشن دے کر بہت اچھالگا “۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن بھی شاہدخان آفریدی کی ان خدمات اور صلاحیتوں کی معترف ہیں، جس کا اظہار انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا اور آفریدی کے مقاصد میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس ویڈیو کو شاہد خان آفریدی نے گذشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر شیئر کرتے ہوئے ہلیری کا شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شاہد آفریدی فانڈیشن کو سپورٹ کرتے ہوئے پیغام دیا تھا، جس کا شکریہ بھی بوم بوم آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے ادا کیا۔واضح رہے کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کوہاٹ ہسپتال بنانے میں شاہد آفریدی فانڈیشن کی معاونت کر رہے ہیں۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا گوگل ہیڈ آفس کا دورہ
وقت اشاعت : 07/05/2018 - 13:31:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :