نوجوت سنگھ سدھو نے بھی عمران خان کے بہترین کردار کی گواہی دیدی
عمران مشکل وقت میںکسی کو قربانی کا بکرا نہیں بنائیں گے : سابق بھارتی کرکٹر
ذیشان مہتاب ہفتہ 28 جولائی 2018 13:00
امرتسر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2018 ء) سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ممکنہ وزیر اعظم عمرا ن خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی زیر قیادت قومی اسمبلی کی 269میں سے 119 نشستیں حاصل کرکے اس وقت حکومت بنانے کے لیے اپنی پوزیشن انتہائی مضبو ط کرلی ہے جب کہ سابق کپتان ملک کے 19ویں ممکنہ وزیر اعظم بھی ہوں گے ۔عمرا ن خان کے وزیر اعظم بننے کو بھارتی میڈیا پر بھی بہت دلچسپی سے دیکھا جارہا ہے اور ایک بھارتی ٹی وی چینل نے عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے حوالے سے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو سے گفتگو میں ان سے لیجنڈری آل راﺅنڈر کے حوالے سے استفسار کیا جس پر نوجوت سنگھ سدھو کاکہنا تھا کہ عمران خان بہترین لیڈرہیں، وہ سسٹم کوکچھ دینے آئے ہیں،لینے نہیں آئے ، وہ پاکستان کی ڈوبتی معیشت کوبچائیں گے اور مشکل وقت میں کسی کوقربانی کابکرانہیں بنائیں گے۔
نوجوت سنگھ سدھو کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نیک ،پاک اورپاکیزہ ہیں جو ہمیشہ جوڑنے کی بات کریں گے توڑنے نہیں۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف 119 نشستیں جیت کر ایوان زیریں کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، مسلم لیگ (ن) 62 نشستوں کے ساتھ دوسری جب کہ پیپلز پارٹی 43 کے ساتھ تیسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، متحدہ مجلس عمل کی قومی اسمبلی میں 12، مسلم لیگ (ق)5، ایم کیو ایم پاکستان 6 ، جی ڈی اے 2 جب کہ عوامی مسلم لیگ، پاکستان تحریک انسانیت، اے این پی اور بی این پی کا ایک ایک امیدوار کامیاب ہوا ہے، دوسری جانب 12 آزاد امیدوار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 28/07/2018 - 13:00:25
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا