ایشیاءکپ ، بھارتی کرکٹ بورڈ کو مالی نقصان کھٹکنے لگا

بھارتی حکام پاکستان سے میچ کے شیڈول میں تبدیلی کا مطالبہ بھی دہرانے لگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 10 اگست 2018 13:50

ایشیاءکپ ، بھارتی کرکٹ بورڈ کو مالی نقصان کھٹکنے لگا
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2018 ء) بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) ایشیاءکپ میں پاک بھارت میچ کے شیڈول میں تبدیلی کے مطالبے سے باز نہ آیا، ایڈمنسٹریٹرز کمیٹی کو ایونٹ سے یواے ای کی کمائی بھی کھٹکنے لگی۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز متحدہ عرب امارات میں15ستمبر کو ہوگا اوربھارتی ٹیم کو ایک میچ 18تاریخ کو کوالیفائر سے کھیلنے کے بعد اگلے روز ہی دبئی میں پاکستان کا سامناکرنا ہے،اس ضمن میں بھارتی بورڈ کی جانب سے ابھی تک کسی باقاعدہ درخواست کی تصدیق تو نہیں ہوسکی تاہم آفیشلز کی طرف سے اعتراضات سامنے آرہے ہیں ۔

اس کے بعد ایونٹ کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔حال ہی میں ایک بی سی سی آئی عہدیدار نے ایک انٹرویو میں ایک بار پھر پرانا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ آج کی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم بھی مسلسل2روز میچز نہیں کھیلتی،منتظمین کو اپنے مالی مفادات سے غرض ہوگی لیکن دبئی کی سخت گرمی میں کسی کو بھی یکے بعد دیگرے کھیلنے کاکہنا ناانصافی ہے۔

(جاری ہے)

ہم اس طرح کا شیڈول کس طرح قبول کرسکتے ہیں کہ بھارتی ٹیم ایک دن میچ کھیلنے کے اگلے روز ہی روایتی حریف سے دباﺅ سے بھرپور مقابلے کے لیے تیار ہوجائے۔دریں اثنا بی سی سی آئی عہدیداروں کی طرف سے ایشیا کپ کی یواے ای میں میزبانی کا فیصلہ تاحال عدالتی احکامات پر قائم ایڈمنسٹریٹرز کمیٹی کو ہضم نہیں ہو پایا،اس حوالے سے اعتراض اٹھانے والے ارکان کا کہنا ہے کہ اگر امارات کے بجائے کسی بھی اور ملک میں مقابلوں کا انعقاد کرایا جاتا تو اخراجات نصف ہوتے،پاکستانی شمولیت کی وجہ سے سکیورٹی مسائل تھے تو کسی بھی دیگر نیوٹرل وینیو کا انتخاب کرلیا جاتا،یواے ای میں ٹکٹوں کی رقم کے 55لاکھ ڈالر تو میزبان بورڈ پہلے خود وصول کرے گا،اس کے بعد اگر کچھ اضافی ملا تو وہی بھارتی کرکٹ بورڈ کے ہاتھ آئے گا۔


وقت اشاعت : 10/08/2018 - 13:50:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :