بھارت نے پاکستان کیلئے باہمی سیریز کا ’’لالی پاپ‘‘ تیار کرلیا

منگل 25 ستمبر 2018 16:38

بھارت نے پاکستان کیلئے باہمی سیریز کا ’’لالی پاپ‘‘ تیار کرلیا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) بھارت نے پاکستان کیلئے باہمی سیریز کا ’’لالی پاپ‘‘ تیار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئندہ سال ستمبر میں یواے ای میں پاک بھارت سیریز کیلئے بات چیت جاری ہے،دونوں ملکوں میں سخت کشیدگی کا ماحول ہونے کے باوجود مثبت اشاروں پر نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بڑی حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ایشیا کپ کے دوران دونوں ملکوں کے کرکٹ حکام کی ملاقاتوں میں باہمی سیریز کے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے،بی سی سی ا?ئی کے چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری نے پی سی بی حکام سے مذاکرات کیے،وہ سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر کردہ ایڈمنسٹریٹر کمیٹی کے ارکان ونود رائے اور ڈیانا ایڈلجی سے بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

متعلقہ حکام کی جانب سے گرین سگنل دیے جانے کے بعد جلد کوئی اعلان متوقع ہے ،پاک بھارت سیریز ایف ٹی پی سے باہر شیڈول ہونے کی وجہ سے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ نہیں ہوگی۔رپورٹ کے مطابق ایک اور سینئر آفیشل نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں حالیہ کشیدگی کے باوجود باہمی سیریز کے حوالے سے اطلاعات پر حیرت کا اظہار کیا ہے،انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں پیش رفت کیلیے کام کرنے والے غدار ہیں،ماضی میں یہی عہدیدار پاکستان کے ساتھ نہ کھیلنے کی وجہ سیاسی کشیدگی کو قرار دیتے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 25/09/2018 - 16:38:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :