جاوید آفریری کی وزیر اعظم سے ملاقات

،ہائیر اکنامک زون پر وزیر اعظم کو بریفنگ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان کرکٹ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا چین میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پشاور زلمی چین کی حکومت اور کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ ایم ا یو سائن کرے گی،چیئر مین پشاور زلمی

منگل 16 اکتوبر 2018 18:46

جاوید آفریری کی وزیر اعظم سے ملاقات
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) پشاور زلمی کے چیئر مین اور ہائیر پاکستان کے سی ای و جاوید آفریری نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ،ہائیر اکنامک زون پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے چیئر مین اور ہائیر پاکستان کے سی ای او جاوید آفریدی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں شاہ فیصل ،فیصل خان،شاہ خالد بھی جاوید آفریدی کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیر اعظم کو ہائیر اکنامک زون اور پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کو تفصیلی آگاہ کیا گیا کہ چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے جہاں جدید ٹیکنالوجی پاکستان انڈسٹری میں آئی وہیں روزگار کے نئے مواقع بھی میسر آئے۔

ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان کرکٹ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پشاور زلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل تھری میں چین کے دو کرکٹرز پشاور زلمی کے ساتھ رہے۔مستقبل میں بھی پشاور زلمی چین میں کرکٹ کے فروغ کیلیے پوری مدد فراہم کرے گی۔اس سلسلے میں پشاور زلمی چین کی حکومت اور کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر کام ایم او یو پر بھی کام کیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 16/10/2018 - 18:46:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :