آسٹریلیا کیخلاف بہت اچھاکھیل رہے ہیں،امید ہے نیوزی لینڈ سے بھی جیتیں گے : رضلہ ریحان

شعیب ملک پسندیدہ کھلاڑی،ٹیم جیتے یا ہارے اسے سپورٹ کرنا چاہیئے: اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 28 اکتوبر 2018 21:21

آسٹریلیا کیخلاف بہت اچھاکھیل رہے ہیں،امید ہے نیوزی لینڈ سے بھی جیتیں گے : رضلہ ریحان
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اکتوبر2018ء) ایشاءکپ کے دوران سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی پاکستانی لڑکی رضلہ ریحان کا کہنا ہے کہ ایشیا ءکپ میں جب ہم بھارت سے ہارے تو برا لگا تاہم اب آسٹریلیا سے بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔ ”اردو پوائنٹ “ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رضلہ ریحان کا کہنا تھا کہ امید ہے کینگروز کے خلاف کلین سویپ کریں گے، بھارت سے ہاریں یا جیتیں باتیں سنتے ہیں،امید ہے کہ ہم نیوزی لینڈ سے بھی جیتیں گے۔

ایک سوال کے جوا ب میں رضلہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں پلی بڑھی ہیں اور کرکٹ کو سپورٹ کرتی ہیں تاہم خود کبھی کرکٹ نہیںکھیلی جب کہ ان کے پسندیدہ ترین پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کو سب کھلاڑیوں کو چانس ملنا چاہیئے،پاکستانی فینز سے کہوں گی کہ سب کے اچھے برے دن آتے ہیں اور ہر حال میں ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیئے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ رضلہ ریحان نے اس سے قبل ایشیاءکپ کے دوران بھارتی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ وہ انٹرنیٹ سینسیشن بن جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں اپنے جذبات بیان کر سکوں۔یہ ایک بہت اچھا تجربہ تھا اور میں نے کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میرے ساتھ کبھی ایسا بھی ہو گا۔

رضلہ نے مزید کہا کہ میں ایک عام سی پاکستانی لڑکی ہوں۔میرا تعلق کراچی سے ہے اور میں کچھ عرصہ سے دبئی میں مقیم ہوں۔جب پاکستان میچ ہارا تو میں گھر واپس آ گئی۔میری دوست سے مجھے میری تصویر بھیجی جس پر کسی سے لکھا ہوا تھا کہ بھارت میچ جیت گیا لیکن پاکستان نے دل جیت لیا۔میں نے اپنے شوہر کو اس متعلق بتایا کہ ریڈیو سے کچھ لوگ مجھے سے ملنا چاہتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ مقبولیت کے پانچ منٹ انجوائے کرو۔انہوں نے مزید کہا کہ میں کرکٹ کی اتنی بڑی مداح نہیں ہوں لیکن میں سٹیڈیم میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے گئی۔بھارت کے لوگوں کی جانب سے پسند کیے جانے کے سوال پر رضلہ نے کہا کہ میں بھارت جانا پسند کروں گی۔مجھے بھارتی فلمیں، بگ باس، شاہ رخ خان اور سلمان خان بہت پسند ہیں۔
وقت اشاعت : 28/10/2018 - 21:21:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :