08 کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کا جنرل کونسل اجلاس لاہور میں ہونا بہت اہم ہے،

اجلاس میں 22 ایشین ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی،پاک بھارت تعلقات ہمیشہ بدلتے رہتے ہیں،آئندہ سال کے آغاز میں بھارت میں جنرل الیکشن ہورہے ہیں جس کے بعد ہم انڈین بورڈ کے ساتھ نئے سرے سے مذاکرات کا آغاز کریں گے، احسان مانی کا پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 17 نومبر 2018 22:39

08 کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کا جنرل کونسل اجلاس لاہور میں ہونا بہت اہم ہے،
لاہور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ2008 کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کا جنرل کونسل اجلاس لاہور میں ہونا بہت اہم ہے،اجلاس میں 22 ایشین ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی،پاک بھارت تعلقات ہمیشہ بدلتے رہتے ہیں،انڈین بورڈ کا وفد پاکستان آنا چاہتا تھا مگر حکومتی سطح پر حالات ان کے کنٹرول سے باہر ہیں،آئندہ سال کے آغاز میں بھارت میں جنرل الیکشن ہورہے ہیں جس کے بعد ہم انڈین بورڈ کے ساتھ نئے سرے سے مذاکرات کا آغاز کریں گے،وہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ ناظم الحسن اور اے سی سی کے نائب عمران خواجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، احسان مانی نے کہا کہ ایشین ایمرجنگ کپ کے میچز دو پولز میں کھیلے جائیں گے،پاکستان میں بنگلہ دیش، پاکستان، متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں کھیلیں گی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ ناظم الحسن نے کہا کہ ا یشیائی خطہ اس وقت سب سے اہم ہے،حالیہ ایشیا کپ نے ایشین کرکٹ کی افادیت کو ثابت کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ناظم الحسن نے کہا کہ ایشین کرکٹ کو آ گے لے جانے کے لئے اپنا کردار ادا کروں گا۔ پی سی بی اور انڈین بورڈ کے تعلقات کے حوالے سے مجھے مشکل وقت میں اے سی سی صدارت ملی ہے،تمام بورڈز کے آپس میں باہمی تعلقات بہت اچھے ہیں۔ ناظم الدین نے مزید کہا کہ ہم اپنی خواتین ٹیم کو کراچی بھجوا چکے ہیں،بنگلہ دیش بورڈ میں کسی قسم کی کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہے،ایمرجنگ ایشیا کپ کے لئے ہم اپنی ٹیم کو پاکستان بھجوارہے ہیں،جلد ہی پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوگی، پاکستان میں کرکٹ ٹیم پر حملہ ہونا دنیا کے لئے بہت بڑی بات تھی، ناظم الدین نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے حالات بہتر ہونے پر ہمیں اطمینان ہے،کرکٹ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لئے سب سے اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل کے نائب صدر عمران خواجہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہاں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی ہے،پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لئے سب کوکردار ادا کرنا ہے۔
وقت اشاعت : 17/11/2018 - 22:39:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :