چوہدری ظہور الٰہی شہید سرکل گولڈ کبڈی کپ کے سیمی فائنل( کل )کھیلے جائیں گے

جمعہ 23 نومبر 2018 19:21

چوہدری ظہور الٰہی شہید سرکل گولڈ کبڈی کپ کے سیمی فائنل( کل )کھیلے جائیں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2018ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام چوہدری ظہور الہی شہید سرکل گولڈ کبڈی کپ کے سیمی فائنل مقابلے (کل) ہفتہ کو چوہدری ظہور الٰہی شہید سٹیڈیم گجرات میں کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل کل اتوار کو کھیلا جائے گا، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں پاکستان ایئرفورس، ہائرایجوکیشن کمیشن اور پی او ایف واہ، گروپ بی میں پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس اور سندھ، گروپ سی میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز، پنجاب اور بلوچستان، گروپ ڈی میں پاکستان آرمی، پاکستان ریلویاور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

24 نومبر کو سیمی فائنل جبکہ 25 نومبر کو تیسری پوزیشن اور فائنل کھیلا جائے گا-
وقت اشاعت : 23/11/2018 - 19:21:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :