ناصرجمشید اور دیگر 2 کیخلاف لندن میں رشوت کے الزام پر فرد جرم عائد

جمعرات 20 دسمبر 2018 17:26

ناصرجمشید اور دیگر 2 کیخلاف لندن میں رشوت کے الزام پر فرد جرم عائد
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2018ء) سابق کرکٹر ناصر جمشید اور ان کے ساتھ دیگر دو افراد یوسف انور اور محمد اعجاز پر برطانیہ میں رشوت کے الزام پر فرد جرم عائد کردی گئی۔نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات کی روشنی میں تینوں افراد پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کران پراسیکیوشن سروس نے 15جنوری 2019ء کے سمن جاری کردیئے۔تینوں افراد پر بنگلہ دیش اور پاکستان کے کرکٹ میچز میں اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ مانچسٹرڈ مجسٹریٹ کورٹ میں پیش ہوں۔

(جاری ہے)

نیشنل کرائم ایجنسی نے 35 سالہ برطانوی شہری یوسف انور اور 33سالہ محمد اعجاز کو گزشتہ سال فروری میں گرفتار کیا تھا اور ناصر جمشید سمیت تینوں افراد پر بنگلا دیش اور پاکستان کے کرکٹ میچز میں اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے۔نیشنل کرائم ایجنسی تحقیقات کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ سے رابطے میں رہی۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی تحقیقات کی جس کی روشنی میں ٹریبونل نے ناصر جمشید پر تاحیات پابندی عائد کی۔یاد رہے کہ پی سی بی نے ناصر جمشید کے کرکٹ کھیلنے پر 10سال کی پابندی لگا رکھی ہے ۔ جبکہ برطانیہ میں جرم ثابت ہونے پر ناصر جمشید کو جیل کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔
وقت اشاعت : 20/12/2018 - 17:26:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :