روزہ ٹیلنٹ ہنٹ ونٹر باکسنگ کوچنگ کیمپ کا آغاز2جنوری سے ہوگیا

جمعرات 3 جنوری 2019 18:14

روزہ ٹیلنٹ ہنٹ ونٹر باکسنگ کوچنگ کیمپ کا آغاز2جنوری سے ہوگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2019ء) کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں اس لئے انہیں کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے عمدہ اخلاق سے پاکستان کی پہچان بن سکیں اس بات کا اظہار مہمان خصوصی سید محفوظ الحق نائب صدر سندھ اولمپک ایسو سی ایشن نے شہید بے نظیر بھٹو کمپلیکس کے پی ٹی میں 30 روزہ ٹیلنٹ ہنٹ ونٹر باکسنگ کوچنگ کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر صدیق پٹنی‘ حاجی غلام محمد‘ بلوچستان باکسنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری سید حفیظ آغا‘خازن فیصل اللہ‘ ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسو سی سائوتھ کراچی کے سیکریٹری عبدالرزاق اور عبدالرشید بھی موجود تھے‘ نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں لگائے جانے والے اس کیمپ میں شہرت یافتہ کوچز عمران شاہ‘نور بادشاہ اور محمد امین کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کریں گے‘ سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن اور نائب صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن اصغر بلوچ کے مطابق2جنوری سے شروع ہونے والا یہ ٹیلنٹ ہنٹ کوچنگ کیمپ31جنوری تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کوچنگ کیمپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
وقت اشاعت : 03/01/2019 - 18:14:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :