پی ایس ایل 4، افتتاحی تقریب میں ”جنون“ اور پٹ بل“ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

بونی ایم ، فواد خان، ینگ دیسی ،آئمہ بیگ اور شجا ع حیدر بھی شائقین کا دل بہلائیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 18 جنوری 2019 16:31

پی ایس ایل 4، افتتاحی تقریب میں ”جنون“ اور پٹ بل“ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری2019ء) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں معروف میوزک بینڈ ”جنون“ اور پٹ بل“ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔پاکستان سپر لیگ 4کی افتتاحی تقریب 14فروری کی رات 8بجے دبئی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں سجے گی جس میں پرفارم کرنے والے دیگر گلوکاروں میں بونی ایم ، فواد خان، ینگ دیسی ،آئمہ بیگ اور شجا ع حیدر شامل ہیں ،افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم گزشتہ سال آخری نمبر پر رہنے والی لاہور قلندرز کے مد مقابل آئے گی ۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگا، لیگ کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی، لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائیگی۔

(جاری ہے)

اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو دفعہ اور پشاور زلمی کی ٹیم ایک بار لیگ جیت چکی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ 14فروری کو دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا۔ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں فائنل سمیت کل 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے آخری 8 میچز پاکستان کے شہروں لاہور اور کراچی میں کھیلے جائینگے۔ لاہور میں 3 میچز جبکہ فائنل سمیت پانچ میچز کراچی میں کھیلے جائینگے۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پہلا میچ 7 مارچ کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین فلڈ لائٹس میں ہوگا جبکہ لاہور میں پہلامیچ 9 مارچ کو لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائیگا۔ پاکستان میں کھیلے جانے والے 8 میچز کے علاوہ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں 14میچز اور چار میچز شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائینگے۔ شیدول کے مطابق پی ایس ایل میں شرکت کرنے والی تمام ٹیمیں ہر ٹیم کےساتھ دو دو میچز کھیلیں گی۔ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، زمبابوے کے برینڈن ٹیلرسمیت 19کھلاڑی پہلی بار پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آئینگے۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل میچ 17 مارچ کو کھیلا جائیگا جو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔ 
وقت اشاعت : 18/01/2019 - 16:31:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :