لاہور اورکراچی کے مابین میچ کے دوران سینئر صحافیوں کو گرفتار کیا گیا:عامر متین
پی سی بی کے عثمان واہلہ نے رانا جواد اور اویس توحید کو گرفتار کروایا : گفتگو
ذیشان مہتاب بدھ 20 فروری 2019 20:22
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20فروری 2019ء) سینئر صحافی اور تجزیہ نگار عامر متین نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرزا ور کراچی کنگز کے مابین میچ کے بعد ہونے والی تلخ کلامی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے جنرل منیجر(جی ایم ) انٹر نیشنل کرکٹ آپریشنز عثمان واہلہ نے صحافیوں کو گرفتار کروادیا تھا ۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر متین کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے مابین میچ کے دوران لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد،ثمین رانا اور عاطف رانا کی فیملیز انکلوژر میں بیٹھی ہوئی تھیں جہاں سے اس میچ کے دوران خوب ہوٹنگ کی گئی ، اس دوران کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم انتہائی غصے میں آئے اور کہا کہ یہاں سے انہیں چھیڑا گیا ہے اور پھر فیملیز کے سامنے انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے،اس کے بعد کراچی کنگز کے فا سٹ باﺅلرمحمد عامر آئے اور انہوں نے بھی انگلی سے انتہائی نازیبا اشارے کیے ، عامر متین کے مطابق ان کے بعد کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم مقامی ایڈمنسٹریشن لے کر آئے اور انگلی کے اشارے کرکے بتانے لگے کہ ان لوگوں کی وجہ سے ہم کھیل پر پوری طرح دھیان نہیں دے سکے اور اس کے بعد مقامی ایڈمنسٹریشن کے لوگ آئے اور سینئر صحافی رانا جواد اور اویس توحید سے کارڈ لے کر انہیں گرفتار کرلیا،ان سب میں نجم سیٹھی کے دور میں ہاتھ کا چھالہ بنا کررکھے جانے والے پی سی بی کے عثمان واہلہ پیش پیش تھے جو اشارے کرکے بتارہے تھے کہ کس کس نے ہوٹنگ کی ہے ،عامر متین کاکہنا تھاکہ عثمان واہلہ نے معاملہ حل کرنے کی بجائے اسے بڑھاوا دیا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 20/02/2019 - 20:22:29
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا