پاکستان کی آل ٹائم ورلڈ کپ الیون میں مصباح الحق کی شمولیت
سابق کپتان وقار یونس کو نظر انداز کردیا گیا
ذیشان مہتاب بدھ 3 اپریل 2019 11:00
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اپریل 2019ء) معروف کرکٹ ویب سائٹ پر پاکستان کی آل ٹائم ورلڈ کپ الیون کا اعلان کردیا گیا۔عمران خان کی زیر قیادت ٹیم میں سعید انور ، ماجد خان ، ظہیر عباس ، جاوید میانداد ،مصباح الحق ، معین خان(وکٹ کیپر) ، عبدالرزاق ، وسیم اکرم،شعیب اختر اور مشتاق احمد شامل ہیں تاہم حیران کن طور پر سابق کپتان وقار یونس کو نظر انداز کردیا گیا۔ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے جنوری 1975ءسے دسمبر1985ءکے دوران کم از کم 1000رنز سکور کرنے والے بلے بازوں میں کپل دیو (102.85) اور سر ویوین رچرڈز(89.46) کے بعد سب سے زیادہ سٹرائیک ریٹ(85.03) سے رنز سکور کیے تھے ۔
مصبا ح الحق کو اس ٹیم میں اس لیے شامل کیا گیا ہے کیوں کے17رنز پر 3وکٹیں کھونا گرین شرٹس کا خاصا ہے،ماجد خان نے پہلے دو ورلڈ کپس میں قومی ٹیم کے لیے چند عمدہ اننگز کھیلی تھیں،سعید انور پاکستان کے بہترین ون ڈ ے اوپنر تصور کیے جاتے ہیں ،جاوید میانداد اور عمران خان کی 1992ءورلڈ کپ فائنل میں تیسری وکٹ کے لیے سنچری پارٹنر شپ آج بھی شائقین کرکٹ کو یاد ہے جس نے پاکستان کو249رنز تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا،معین خان کو پاکستان کے بہترین وکٹ کیپر بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے جو فاسٹ باﺅلر ز کو سویپ شاٹ پر چھکے لگانے کے لیے مشہور تھے،عبدالرزاق اور شعیب اختر کو اس ٹیم میں شامل کیے جانے سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ ورلڈ کپ1999ءکی پاکستانی ٹیم مضبوط ترین تھی، مشتاق احمد لیگ سپنر ہونے کی حیثیت سے ثقلین مشتاق کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 03/04/2019 - 11:00:50
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بنگلہ دیش اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 28 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں 28 اپریل بروز اتوار کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا
-
49واں سالانہ واپڈاا نٹر یونٹ سرکل کبڈی ٹورنامنٹ 28اپریل سے شروع ہوگا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا