آصف علی کی مداحوں سے اپنی”ننھی پری“ کے لیے دعاﺅں کی اپیل

میری بیٹی کینسر کی چوتھی سٹیج پر موجود ہے ، ہم اسے علاج کے لیے امریکا لے جارہے ہیں:کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 22 اپریل 2019 21:33

آصف علی کی مداحوں سے اپنی”ننھی پری“ کے لیے دعاﺅں کی اپیل
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22اپریل2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز آصف علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی سٹیج4کینسر کا مقابلہ کررہی ہے اور وہ اب اسے علاج کے لیے امریکا لے جارہے ہیں ۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ”میری بیٹی کینسر کی چوتھی سٹیج پر موجود ہے اور ہم اسے علاج کے لیے امریکا لے جارہے ہیں،27سالہ آصف علی نے محض ایک گھنٹے میں ویزہ جاری کرنے پر اسلام آباد کے امریکی سفارت خانے اور لاہور کے امریکی قونصل خانے کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے مدد کرنے پر مائیک،ایلزبتھ،تنویر اورطلحہ ایشم کا شکریہ ادا کیا،آصف علی نے مداحوں سے بھی اپنی ”ننھی پری“ کو دعاﺅں میں یاد رکھنے کی اپیل کی “۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران انکشاف ہوا تھا کہ آصف علی کی صاحبزادی کینسر کے مرض میں مبتلا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہو گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی کی بیٹی کا علاج جاری ہے تاہم بچی کی حالت تشویش ناک ہے۔ادھر آصف علی نے کینسر کے مرض میں مبتلا اپنی بیٹی کیلئے دعا کرنے والے ہر شخص کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ آصف علی کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کا ساتھ دینے والے ہر شخص کے وہ بے حد مشکور ہیں۔
وقت اشاعت : 22/04/2019 - 21:33:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :