یونس خان کے بعد مصباح الحق کا بھی انڈر19ٹیم کی کوچنگ سے انکار
یونس خان نے مالی معاملات طے نہ ہونے کے باعث پی سی بی کی پیشکش کو رد کردیا تھا
ذیشان مہتاب پیر 20 مئی 2019 13:28
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مئی2019ء) ماضی کے عظیم کھلاڑی یونس خان کے بعد پاکستان کی تاریخ کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے بھی جونیئر ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے نجی مصروفیات کی وجہ سے بورڈ کی پر کشش پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے وہ پہلے سے طے شدہ اپنی نجی اور گھریلو مصروفیات کے باعث بورڈ کے ساتھ کام نہیں کرسکتے ہیں، اگلے تین سال کے لیے ان کی مصروفیات طے ہیں، اس لیے وہ پاکستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ نہیں بن سکتے،اس سے قبل سابق کپتان یونس خان نے مالی معاملات طے نہ ہونے کے باعث پی سی بی کی پیشکش کو رد کردیا تھا۔ پی سی بی اگلے 3سال کےلئے دور جدید کے ایسے سابق کھلاڑی کو انڈر19 ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانا چاہتا ہے جو بچوں کے لیے رول ماڈل ہو اور کرکٹ حلقوں میں بھی قابل احترام ہو ، یونس خان اور مصباح الحق کو جونیئر ٹیم دےکر کرکٹ بورڈ طویل منصوبہ بندی کررہا تھا لیکن بدقسمتی سے بورڈ دونوں کے ساتھ دو مختلف وجوہ کی بناءپر معاہدہ کرنے میں ناکام رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی بڑے کھلاڑی جونیئر ٹیم کی کوچنگ کے بجائے سینئر ٹیم لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں، جس کے باعث بورڈ کو مشکل پیش آرہی ہے،مصباح الحق آج بھی ایکٹیو کرکٹ کھیلتے ہیں اور ان دنوں وہ کراچی میں رمضان کرکٹ کھیل رہے ہیں جب کہ پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق کو کوچ بنانے کی کوشش کی تو انہوں انکار کردیا تھا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 20/05/2019 - 13:28:44
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا