بی سی سی آئی کا افغان کرکٹ بورڈ کو لفٹ کرانے سے انکار

افغانستان نے ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے بھارت کو اپنا ہوم گراونڈ بنانے کا پلان بنایا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 19 جون 2019 14:44

بی سی سی آئی کا افغان کرکٹ بورڈ کو لفٹ کرانے سے انکار
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار۔ 19جون2019ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے افغانستان کرکٹ بورڈ کو لفٹ کرانے سے انکار کردیا،بی سی سی آئی نے افغان کرکٹ بورڈ کی اپنی ٹی ٹونٹی لیگ بھارت میں کرانے کی درخواست مسترد کردی ۔بھارتی اخبار کے مطابق بی سی سی آئی نے افغانستان میں کرکٹ کے فروغ میں بھرپور حصہ لیا ہے اور ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ وہ افغان بورڈ کو منع کرے۔

بی سی سی آئی کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنی کرکٹ لیگ بھارت میں کرانے کی درخواست کی تھی لیکن اس پر غور کرنا مناسب نہیں ہوگا کیونکہ ہماری اپنی لیگ (آئی پی ایل) ہوتی ہے۔افغان بورڈ کے حکام نے 16 مئی کو ممبئی میں ایک اجلاس کے دوران بی سی آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راہول جوہری اور جنرل منیجر کرکٹ آپریشنز صبا کریم سے اس بارے میں درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

افتتاحی افغانستان پریمیئر لیگ 5سے 21 اکتوبر 2018ءشارجہ میں کھیلی گئی تھی، جس میں پانچ ٹیمیں شریک تھیں، محمد نبی کی قیادت میں بلخ لیجنڈز نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔افغان بورڈ کے سی ای او اسد اللہ خان نے دہرادم اور نوئیڈا کے بعد تیسرے ہوم گراﺅنڈ کے لئے بھی کہا تھا جس پر بھارتی بورڈ کو اعتراض نہیں ہے، لکھنو ممکنہ طور پر بھارت میں افغانستان کا تیسرا ہوم گراﺅنڈ ہوگا۔                                                                                                                                    
وقت اشاعت : 19/06/2019 - 14:44:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :