گوتم گھمبیر دماغی طور پر انتہائی کمزور اور بے حد خوفزدہ شخص ہے
شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ کی جانب سے بھارتی کرکٹر سے متعلق خیالات کو ٹوئٹر پر شیئر کرکے ان کی سرعام ٹھیک ٹھاک کلاس لے لی
محمد علی جمعہ 9 اگست 2019 20:55
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 اگست2019ء) گوتم گھمبیر دماغی طور پر انتہائی کمزور اور بے حد خوفزدہ شخص ہے، شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ کی جانب سے بھارتی کرکٹر سے متعلق خیالات کو ٹوئٹر پر شیئر کرکے ان کی سرعام ٹھیک ٹھاک کلاس لے لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز آل راونڈر شاہد آفریدی نے کشمیریوں کی تضحیک کرنے والے بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کو ذلیل کرکے رکھ دیا ہے۔ شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ کا ایک بیان ٹوئٹ کیا ہے کہ جس میں گوتم گھمبیر سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ ذہنی طور پر ایک انتہائی کمزور اور بے حد خوفزدہ قسم کا شخص ہے:
اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر مودی سرکار کی حکومت میں شامل سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے شاہد آفریدی کو تضحیک آمیز جواب دیا۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان
آفریدی نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر
احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے
مطابق حل کیا جائے۔گزشتہ روز بھارت کے صدر رام ناتھ کووند نے آئین کے
آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے ہیں جسکے بعد مقبوضہ کشمیر
کی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی ہے،خیال رہے کہ خصوصی آرٹیکل ختم کرنے کے بعد
مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں بلکہ وفاقی اکائی کہلائےگا، جسکی قانون ساز
اسمبلی ہوگی۔اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی کے تحت مقبوضہ کشمیر کو اس
کے حق سے محروم پر قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر شاہد
آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکے حق میں آواز بلند
کی۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق
کشمیریوں کو انکا جائز حق دیا جانا چاہیے، ہم سب کی طرح انہیں آزادی کا حق
ملنا چاہیے،شاہد آفریدی نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ آخر کیوں بنائی گئی تھی
اور وہ کیوں سو رہی ہے؟ کشمیر میں انسانیت کےخلاف جاری بلااشتعال جارحیت
اور جرائم کا نوٹس لینا جانا چاہیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس سلسلے میں
ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے۔شاہد
آفریدی کی اس ٹوئٹ پر انکے حریف تصور کیے جانےوالے گوتم گمبھیر نے معاملے
کی حساسیت کو سمجھے بغیر ایک مرتبہ پھر آل راﺅنڈر کےساتھ تضحیک آمیر رویہ
اپنایا اور جواب دیتے ہوئے ہرزہ سرائی کی۔آفریدی کی اس ٹوئٹ پر سابق بھارتی
اوپنر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے نومنتخب رہنما نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ
شاہد آفریدی بالک درست ہیں، یہاں بلااشتعال جارحیت ہو رہی ہے، انسانیت سوز
جرائم سرزد ہو رہے ہیں، اس بات کو اٹھانے پر انہیں سراہنا چاہیے لیکن وہ
ایک بات کا ذکر کرنا بھول گئے کہ یہ سب’ پاکستان کے کشمیر‘ میں ہو رہا
ہے،اپنی ٹوئٹ کے اختتام پر انہوں نے مزید تضحیک آمیز رویہ اپناتے ہوئے کہا
کہ آفریدی کو بیٹا کہہ کر پکارا اور کہا کہ پریشان نہ ہوں، ہم جلد ہی اسے
حل کریں گے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی
اور گوتم گمبھیر اس سے قبل بھی کئی مرتبہ سوشل میڈیا فورم پر ایک دوسرے کو
تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔
اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر مودی سرکار کی حکومت میں شامل سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے شاہد آفریدی کو تضحیک آمیز جواب دیا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 09/08/2019 - 20:55:20
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور روواں برس مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر فدا محمد کے بھائی انتقال کر گئے، آبائی شہر مردان میں سپرد خاک
-
سینیٹر ناصر بٹ نے منی سپورٹس کمپلیکس سوئمنگ پول کا افتتاح کر دیا
-
اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے الیکشن، عدیل احمد صدر، عدنان اسلم جنرل سیکرٹری منتخب