بھارتی کرکٹ بور ڈکا سابق پاکستانی کوچ گرانٹ لیوڈن کی خدمات لینے پر غور

گرانٹ لیوڈن کو ٹریننگ اینڈ سٹرینتھنگ کوچ کی پوزیشن ملنے کا امکان

جمعہ 23 اگست 2019 22:44

بھارتی کرکٹ بور ڈکا سابق پاکستانی کوچ گرانٹ لیوڈن کی خدمات لینے پر غور
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) بھارتی کرکٹ بور ڈ(بی سی سی آئی ) نے سابق پاکستانی کوچ گرانٹ لیوڈن کی خدمات لینے پر غور شروع کردیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گرانٹ لیوڈن کو ٹریننگ اینڈ سٹرینتھنگ کوچ کی پوزیشن کے لیے دیگر تین امیدواروں کے ہمراہ دوسرے رائونڈکے انٹر ویوز کے لیے منتخب کیا گیا ہے ،دیگر امیدواروں میں لیوک ووڈ ہا?س، نک ویب ،آنند اوررجنی کانت سیوگنانم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، با?لنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لیوڈن کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔احسان مانی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کمیٹی تجربہ کار افراد پر مشتمل ہے جو ملک میں کرکٹ کی بہتری کے لیے کام جاری رکھے گی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق چاروں عہدوں کے لیے نئے سرے سے اشتہار جاری کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/08/2019 - 22:44:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :