دورہ پاکستان سے انکاری نام نہاد لنکن سٹارز کی ساکھ اپنے ملک میں ہی خراب ہونے لگی
بورڈ سے بغاوت کا الزام،اپنی آنکھوں سے کولمبو میں دہشتگردی کی ہولناکی دیکھنے والے ڈاسن شناکا پاکستان جانے کو تیار
ذیشان مہتاب منگل 17 ستمبر 2019 11:07
کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17ستمبر2019ء) دورئہ پاکستان کی اجازت کے حوالے سے سری لنکن حکومت نے چپ سادھ لی جب کہ ٹیم کو بدستورکلیئرنس کا انتظار ہے۔سری لنکن ٹیم کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 24 ستمبر کو پاکستان کیلئے اڑان بھرنی ہے، مگر تاحال انھیں اپنی حکومت کی جانب سے کلیئرنس نہیں مل سکی۔گزشتہ ہفتے وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے اس وقت کرکٹ بورڈ کو پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کے دوبارہ جائزے کی ہدایت دی گئی جب اس نے سکواڈز کا اعلان کیا تھا،ایس ایل سی نے وزارت دفاع سے دہشتگرد حملے کے خطرے پرپاکستان میں دوبارہ سکیورٹی جائزے کیلئے رہنمائی اور کلیئرنس کی درخواست کردی تھی، مگر ابھی تک حکومت سے کوئی بھی جواب موصول نہیں ہوا۔ایک سینئر آفیشل کا کہنا ہے کہ اس ٹور کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل ہم نے وزارت دفاع سے اس بارے میں رہنمائی مانگی، سیکریٹری دفاع کو باقاعدہ خط لکھا گیا جس کے جواب کا انتظار ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مدد کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انھوں نے بھی ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا، بورڈ صدر شمی سلوا کی بھی اگلے چند روز میں لاہور روانگی متوقع ہے جہاں وہ اس ٹور سے متعلق پی سی بی آفیشلز سے مزید گفت و شنید کرینگے۔ دوسری جانب دورے سے انکار کرنےوالے کھلاڑیوں کے حوالے سے رائے عامہ تبدیل ہورہی ہے۔کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان نام نہاد سٹارز نے موقع دیکھتے ہوئے بورڈ کےخلاف بغاوت کی جبکہ اپنی آنکھوں سے کولمبو میں دہشتگردی کی ہولناکی دیکھنے والے ڈاسن شناکا پاکستان جانے کو تیار ہیں۔ اپریل میں ایسٹر کے موقع پر شناکا کو بھی چرچ جانا تھا مگر رات کو دیر سے دوسرے شہر سے آنےکی وجہ سے وہ نہیں گئے مگر حملے کی خبر ملتے ہی وہ چرچ بھاگے تھے جہاں پر ان کی والدہ اور دادی موجود تھیں ، انھوں نے اپنی آنکھوں سے تباہی دیکھی تھی، ان کی والدہ محفوظ رہیں جبکہ دادی کو سر پر چوٹیں آئی تھیں، شناکا کو دورہ پاکستان کیلئے ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 17/09/2019 - 11:07:29
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کےایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی