قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ کا دوسرا روز مکمل
ڈرنگ اسٹیڈیم بہالپور میں جاری میچ میں بلوچستان کو جیت کے لیے مزید 205 رنز اور سدرن پنجاب کو 10 وکٹیں درکار ہیں
ہفتہ 21 ستمبر 2019 20:50
(جاری ہے)
نیشنل بنک اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے دوسرے روز مہمان ٹیم کا پلڑا بھاری رہا۔ خیبرپختونخوا کو میچ میں مجموعی طور پر 389 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے اور اس کی ابھی 4 وکٹیں باقی ہیں۔ اس سے قبل سندھ نے 11 رنز 2 کھلاڑی آوٴٹ سے دن کا آغاز کیا تو خیبرپختونخوا کی باوٴلنگ لائن اپ کے سامنے میزبان ٹیم کا کوئی کھلاڑی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔ سیف اللہ بنگش نے سب سے زیادہ 36 رنز بنائے۔سندھ کی پوری ٹیم 138 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔خالد عثمان نے 4 اور آصف آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ ادھر خیبرپختونخوا کی جانب سے اوپنر اعتزاز حبیب خان نے دوسری اننگز میں 71 رنز اسکور کیے۔ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ دن کے اختتام کے تک میزبان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنالیے ہیں ۔
میر پور آزاد جموں و کشمیر میں سنٹرل پنجاب اور ناردرن کرکٹ ٹیموں کے درمیان بارش سے متاثرہ میچ ڈرا کی جانب گامزن ہے۔ میزبان ٹیم نے 86رنز 2 کھلاڑی آوٴٹ سے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو مڈل آرڈربیٹسمین شعیب احمد کے ناقابل شکست 106 رنز کی بدولت ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے تھے کہ کپتان فیضان ریاض نے اننگز ڈکلیئر کردی۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔دن کے اختتام تک سنٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے۔ علی زریاب 34 اور علی وقاص 18 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ ناردرن کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کو سلمان ارشاد نے آوٴٹ کیا۔
وقت اشاعت : 21/09/2019 - 20:50:21
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا