- Home
- Sports
- News
- پاکستان میں کھیلیں ورنہ بیرون ملک کھیلنے کے اخراجات اٹھائیں، سری لنکا کو پاکستان کا پیغام
پاکستان میں کھیلیں ورنہ بیرون ملک کھیلنے کے اخراجات اٹھائیں، سری لنکا کو پاکستان کا پیغام
پاکستان میں اب حالات بہت بہتر،ہوم سیریز باہر نہیں کھیلیں گے:کرکٹ بورڈ نے آئی لینڈز کو بتا دیا
ذیشان مہتاب پیر 14 اکتوبر 2019 13:48
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14اکتوبر 2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ سری لنکا کے صدر شامی سلوا کے بیان کے بعد اپنے تحفظات اور جذبا ت سے کولمبو میں کرکٹ سری لنکا کو آگاہ کردیا ہے،شامی سلوا نے کولمبو میں ایک انٹرویو میں پاکستان کے انتظامات پر نامناسب تبصرہ کیا ہے اور کہا تھا کہ کھلاڑی ہوٹل میں رہ کر 3 دن میں بے زار ہوکر اکتاہٹ کا شکار ہوگئے تھے۔ شامی سلوا نے کہا کہ میں بھی کراچی میں دو دن بعد ہوٹل میں اکتا گیا تھا، دسمبر میں پاکستان میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچ ہیں اسلئے ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کھلاڑیوں کی مشاورت سے کریں گے۔ سری لنکا کو دسمبر میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ پاکستان میں کھیلنا ہیں، پی سی بی نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اپنی ہوم سیریز بیرون ملک نہیں کھیلے گا،اگر سری لنکا پاکستان میں نہیں کھیلنا چاہتا تو وہ بیرون ملک ہونےوالی سیریز کے اخراجات برداشت کرے۔
پاکستان نے سری لنکا کےخلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کی کامیاب میزبانی کی اور مہمان ٹیم کی 15دن کامیاب میزبانی کی۔ملکی سکیورٹی اداروں نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے ۔ پی سی بی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی درخواست پر پہلی بار سکیورٹی فوج کے حوالے کی گئی ۔ وطن واپسی پر سری لنکا کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے وطن جاتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا تھا اسلئے اب شامی سلوا کا بیان غیر ذمے دارانہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں سری لنکا ٹیم کو شاپنگ کرانے اورگالف کھیلنے کی دعوت دی گئی ۔ سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلی نے مہمان ٹیم کےلئے کھانے کی دعوت کا انتظام کیا ہوا تھا لیکن سری لنکا ٹیم کے حکام نے پی سی بی کی تمام پیشکشوں کو مسترد کرتے ہوئے ہوٹل میں رہنے پر ترجیح دی۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون اور امپائر گالف کھیلنے گالف کورس گئے۔ سری لنکا سے آئے ہوئے8صحافیوں کو فوڈ سٹریٹ لے جایا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ، ٹیم کو بھی ہوٹل سے باہر لےجانا چاہتا تھا لیکن ٹیم انتظامیہ نے ہوٹل میں رہنے کو ترجیح دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں اب حالات بہت بہتر ہیں ہم نے سیریز کراکر یہ ثابت بھی کیا۔ اب شامی سلوا کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے۔ پی سی بی نے کولمبو فون کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے ہوم سیریز باہر نہیں کھیلیں گے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 14/10/2019 - 13:48:20
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پانچواں ویمنز ٹی ٹوئنٹی : ویسٹ انڈیز ویمنز کی 8 وکٹوں سے کامیابی، سیریز چار ایک سے اپنے نام کرلی
-
نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ، ماشا یونائیٹڈ نے پاکستان نیوی کو شکست دیدی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نے پاکستان نیوی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا
-
بنگلہ دیش نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی