قومی ٹی 20 کپ میں (آج) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

پیر 21 اکتوبر 2019 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 کپ میں (آج) منگل کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے۔ اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں آج منگل کو کھیلے جانے والے 14 ویں میچ میں سینٹرل پنجاب اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کی ٹیم محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سینٹرل پنجاب کی قیادت بابر اعظم کرینگے۔ ٹورنامنٹ کے 15 ویں میچ میں بلوچستان اور ناردرن کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی۔ بلوچستان کی ٹیم حارث سہیل کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ ناردرن کی قیادت عماد وسیم کرینگے۔ اس کے بعد ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 23 اکتوبر کو کھیلے جائینگے جبکہ فائنل میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 11:05:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :