نوجوان پیسرز دورہ آسٹریلیا میں توقعات کے مطابق باﺅلنگ نہیں کر سکے:وقار یونس

ایک یا دو ٹیسٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر کسی کے بارے میں رائے قائم کرلینا درست نہیں:باﺅلنگ کوچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 3 دسمبر 2019 14:40

نوجوان پیسرز دورہ آسٹریلیا میں توقعات کے مطابق باﺅلنگ نہیں کر سکے:وقار یونس
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3دسمبر 2019ء) قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ایک یا دو ٹیسٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر کسی کے بارے میں رائے قائم کرلینا درست نہیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے جاری کئے جانے ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کھلاڑیوں پر بھروسے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 35 سال کرکٹ میں گزارے، ان لڑکوں کو وقت دیں کیونکہ ان لڑکوں کو ایک یا دو ٹیسٹ میچ پر باہر کرنا زیادتی ہوگی، نوجوان پیسرز توقعات کے مطابق باﺅلنگ نہیں کر سکے لیکن سب ٹین ایجرز ہیں، آسٹریلوی کنڈیشنز میں لائن و لینتھ اور کنٹرول برقرار رکھنا آسان نہیں ہوتا، یہ نتیجہ اخذ نہیں کر لینا چاہیے کہ ان پیسرز میں صلاحیت نہیں، ان کے پاس پیس کا ہتھیار ہے، ایکشن بھی اچھے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ میں اپنا بیان نہیں بدلوں گا، یہی لڑکے مستقبل میں پاکستان کا اثاثہ ہیں، آنے والے وقت میں یہی باﺅلرز ملک کے لیے پرفارم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی مثال سب کے سامنے ہے،انہیں کھیلنے کا موقع ملا اور اب وہ بہتر باﺅلنگ کررہے ہیں، دیگر نوجوان باﺅلرز کو چھ ماہ سے ایک سال کا وقت دینا ہوگا، عمران خان سینئر بھی ٹیلنٹ کے باوجود بدقسمتی سے پرفارم نہیں کرسکے۔                 
وقت اشاعت : 03/12/2019 - 14:40:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :