پی ایس ایل 5،لاہور قلندرز کے کرس لین کی خدمات سے محروم ہونے کا خدشہ

جیسن روئے،وین ڈر ڈسن،معین علی،ڈیل سٹین بھی لیگ کے دوران اپنی اپنی فرنچائزز کو چھوڑ کر ملک کی نمائندگی کرنے جاسکتے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 9 جنوری 2020 17:32

پی ایس ایل 5،لاہور قلندرز کے کرس لین کی خدمات سے محروم ہونے کا خدشہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 جنوری 2020ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے لیے بری خبر آگئی ، پی ایس ایل 5میں فرنچائز کے سٹار کھلاڑی آسٹریلیا کے کرس لین کی شمولیت پر تاحال سوالیہ نشان موجود ہیں ۔ تفصیلات کے دنیائے کرکٹ کے جارح مزاج بلے باز کرس لین کے بارے میں پاکستانی شائقین کرکٹ کو بری خبر سنائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 5کے لیے اپنا نام دینے کے باوجود آسٹریلیوی بلے باز تاحال مکمل پی ایس ایل پاکستان میں کھیلنے کے حوالے سے کشمکش کا شکار ہے اور اس بات کا امکان بھی موجود ہے کہ وہ پی ایس ایل کھیلنے کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیں۔

ادھر آسٹریلیا جنوبی افریقہ سیریز کا آغاز اگلے ماہ 21 تاریخ سے ہوگا، یہ سیریز عین اس وقت ہوگی جب پاکستان سپر لیگ کا آغاز بھی ہو چکا ہو گا، چونکہ ڈیل سٹین جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کا اہم ترین حصہ ہیں، اس لیے اب ان کی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے امکانات تقریباً ختم ہی ہوگئے ہیں،ڈیل سٹین گزشتہ ماہ ہونے والے ڈرافٹ مرحلے میں پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے تھے۔

(جاری ہے)

مایہ ناز جنوبی افریقی فاسٹ بالر کو پی ایس ایل 5 کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے منتخب کیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ جنوبی افریقی بلے باز وین ڈر ڈسن اوربرطانوی آف سپنر معین علی بھی شاید اپنی ملک کی نمائندگی کے باعث مکمل پی ایس ایل نہ کھیل پائیں،انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف 3ون ڈے انٹر نیشنل اور2ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے جو پی ایس ایل کے دوران کھیلی جائے گی جس کے باعث خدشہ ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے برطانوی اوپنر جیسن روئے بھی اپنی فرنچائز کو 2یا3میچز کے بعد چھوڑ کر ملک کی نمائندگی کرنے کے لیے چلے جائیں۔
وقت اشاعت : 09/01/2020 - 17:32:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :