ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ:پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم

منگل 3 مارچ 2020 13:24

ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ:پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ2020ء) آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور تھائی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے مابین میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔
تھائی لینڈ ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنزبنائے۔ بارش کے باعث قومی خواتین کرکٹ ٹیم اپنی بیٹنگ کا آغاز نہ کرسکی۔


مسلسل بارش اور آوٴٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث امپائرز نے میچ کو بے نتیجہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان سورنارائن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔حریف ٹیم کی اوپنرز نتاکن چنتم اور نتایا بوچھاتم نے 93 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا۔ نتاکن چنتم نے 56 اور نتایا بوچھاتم نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

اس دوران نتاکن چنتم اور نتایا بوچھاتم نے بالترتیب 10 اور 8 چوکے لگائے۔
دونوں کھلاڑیوں کے آوٴٹ ہونے کے بعد چانیدا سوتھیروانگ اور ناناپت نے 20،20 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ 150 تک پہنچایا۔ ناناپت 20 اور اونیچھا 2 رنز بناکر کریز پر موجود رہیں۔
تھائی لینڈ ویمنز ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔
پاکستان کی ندا ڈار، ڈیانا بیگ اور انعم امین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی خواتین کرکٹ ٹیم 4مارچ کی شام 6 بجے سڈنی سے کراچی پہنچے گی۔
وقت اشاعت : 03/03/2020 - 13:24:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :