کورونا کا خدشہ، الیکس ہیلز نے لندن پہنچ کر خاموشی اختیار کرلی

برطانوی اوپنر نے ابتک کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا یا نہیں پی سی بی لاعلم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 20 مارچ 2020 17:49

کورونا کا خدشہ، الیکس ہیلز نے لندن پہنچ کر خاموشی اختیار کرلی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مارچ2020ء ) جس کھلاڑی کے خدشات اور واٹس اپ کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ ملتوی ہوئی ہے اس نے ابھی تک کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا ہے یا نہیں اس بارے میں کسی کو کچھ علم نہیں ہے۔ انگلش اوپنر ایلکس ہیلز نے لندن پہنچنے کے بعد کراچی کنگز کے واٹس اپ گروپ میں اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ انہیں کورونا کی علامات پائی جاتی ہیں۔

جب یہ اطلاع پی سی بی کو ملی تو اس نے کھلاڑیوں اور دیگر عملے کی حفاظت کی خاطر پی ایس ایل ختم کردی ۔

(جاری ہے)

ایلکس ہیلز نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تردید کی تھی لیکن اس کے بعد وہ وہ خود بھی خاموش ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان کا کہنا تھاکہ ایک غیرملکی کرکٹر میں کورونا وائرس کی علامات سامنے آئی تھیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ رازداری کے اصول کے تحت اس کرکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا جاسکتا۔

وہ غیر ملکی کرکٹر پاکستان سے جا چکا ہے اور اب اس کا اس کے ملک میں ہی ٹیسٹ ہوگا۔ حیران کن طور پر ایلکس ہیلز کے ٹیسٹ سے پاکستان میں سب لاعلم ہیں۔                                                                                                                                                                                     
وقت اشاعت : 20/03/2020 - 17:49:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :