حسن علی نے طنزیہ ٹویٹ کرنے کے بعد ڈیلیٹ کر دیا

’’یہ جشن صرف بولنگ کیلیے ہی نہیں ہے‘‘، فاسٹ باولر کا طنزیہ ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 14 مئی 2020 12:41

حسن علی نے طنزیہ ٹویٹ کرنے کے بعد ڈیلیٹ کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مئی 2020ء )  قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے طنزیہ ٹویٹ کرنے کے بعد ڈیلیٹ کر دیا۔ سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہونے والے فاسٹ بولر حسن علی نے طنزیہ ٹویٹ کرنے کے بعد ڈیلیٹ کر دیا۔ ۔ فاسٹ باؤلر حسن علی نے سنٹرل کنٹریکٹ سے اخراج کے بعد بیٹنگ کے دوران اپنے ٹریڈ مارک جنریٹراسٹائل کے ساتھ ٹوئٹ کیا کہ ’’یہ جشن صرف بولنگ کیلیے ہی نہیں ہے‘‘۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 25 سالہ حسن علی اب تک پاکستان کے لیے 9 ٹیسٹ،53 ون ڈے اور30 ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے بالترتیب 31 ، 82 اور 35 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے سنٹرل کنٹریکٹ کی فہرست سامنے آنے پر سابق آسٹریلین بیٹسمین ڈین جونز کئی اہم ناموں کی عدم موجودگی پر حیران رہ گئے،سابق آسٹریلین بیٹسمین اور کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں محمد عامر،وہاب ریاض اور حسن علی کے فہرست سے اخراج پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مختصر سی مدت میں دو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کے پیش نظر یہ فیصلہ عجیب محسوس ہوتا ہے ۔

واضح رہے گزشتہ برس جب محمد عامر کو بھی کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری سے ہٹایا گیا تھا تو انہوں نے بھی طنزیہ ٹویٹ کر کے ڈیلیٹ کر دی تھی۔            
وقت اشاعت : 14/05/2020 - 12:41:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :