آئی پی ایل میں موجودہ پیسہ اسے دنیا کی بہترین لیگ بناتا ہے : وسیم اکرم

لیگ سے حاصل ہونیوالی رقم فرسٹ کلاس کرکٹ پر خرچ کرنے سے بھارت اعتماد سے بھرپور بہترین کرکٹرز پیدا کرنے میں کامیاب ہوا: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 31 جولائی 2020 16:10

آئی پی ایل میں موجودہ پیسہ اسے دنیا کی بہترین لیگ بناتا ہے : وسیم اکرم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31جولائی 2020ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں موجودہ پیسہ ہی اسے دنیا میں سب سے بہترین بناتا ہے جب کہ اس سے حاصل ہونے والی رقم کو فرسٹ کلاس کرکٹ پر خرچ کرنے کی وجہ سے بھارت اعتماد سے بھرپور بہترین کرکٹرز پیدا کرنے میں کامیاب ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق 54 سالہ وسیم اکرم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور آئی پی ایل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آئی پی ایل اور پی ایس ایل میں فرق ہے ، گزشتہ پانچ سے چھ سال پہلے یہ فرق زیادہ تھا۔

انہوں نے آئی پی ایل میں بہت سرمایہ کاری کی ہے اور آئی پی ایل دنیا کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ٹیم کے کھلاڑیوں کو خریدنے کا بجٹ ہی 60 سے 80 کروڑ بھارتی روپے ہے جو پاکستانی روپے کے مقابلے میں تقریباً دگنی ہے۔

(جاری ہے)

تو اتنی بڑی رقم سے جو منافع حاصل ہوتا ہے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اسے فرسٹ کلاس کرکٹ پر خرچ کرتا ہے۔ وسیم اکرم نے مزید کہا کہ آئی پی ایل میں کھیلنے والے زیادہ تر کھلاڑیوں کے ذاتی کوچز ہیں، جیسا کہ پراوین امر۔ انہوں نے ایسے سابق کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جو بہترین کوچز بن گئے، ان کے بلے بازوں کو دیکھیں، وہ بہت ہی اعلیٰ اعتماد کیساتھ کھیلتے ہیں، ان کا سسٹم یکسر مختلف ہے ۔                                   
وقت اشاعت : 31/07/2020 - 16:10:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :