زمبابوین کرکٹ ٹیم سیریز کے تمام میچ ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے گی،کراچی آؤٹ
دونوں سینٹرز میں کبھی ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچز نہیں کھیلے گئے،ملتان میں 12 سال بعد انٹر نیشنل میچ کھیلا جائیگا
ذیشان مہتاب جمعہ 11 ستمبر 2020 16:11
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 ستمبر 2020ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ زمبابوے کے خلاف سیریز کے میچ ملتان اور راولپنڈی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں سینٹرز میں کبھی ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچز نہیں کھیلے گئے ہیں جب کہ ملتان میں 12 سال بعد انٹر نیشنل میچ کھیلا جائے گا۔ 16اپریل 2008ء میں ملتان نے آخری بار پاکستان بنگلہ دیش ون ڈے انٹر نیشنل کی میزبانی کی تھی۔ لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے چار میچ ہوں گے جبکہ ملک کے اہم ترین سینٹر نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں اس سال کوئی انٹر نیشنل میچ نہیں ہوگا۔ کراچی کے چار گرائونڈز قائد اعظم ٹرافی کے تمام میچوں کی میزبانی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل ملتان جب کہ تینوں ون ڈے پنڈی سٹیڈیم میں ہونگے۔
ملتان نے اس سال پاکستان سپر لیگ کے میچوں کا کامیاب انعقاد کیا تھا جبکہ پنڈی میں پی ایس ایل کے علاوہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ٹیسٹ میچ ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم 20 اکتوبر کو دبئی سے
ملتان پہنچے گی، جہاں قرنطینہ میں ایک ہفتہ گزارے گی ۔ دورہ دس نومبر کو ختم ہوگا۔ پاکستان زمبابوے سیریز کے بعد پاکستان سپر لیگ فائیو کے میچ14 ،15 ،17 نومبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا کہ ملتان ، پنڈی اور لاہور میں ڈریسنگ روم کی دوسری جانب میڈیا سینٹر ہیں اس لئے تینوں گرائونڈ میں میڈیا کو سماجی رابطوں کا خیال رکھنا پڑے گا ۔ان کے علاوہ قومی ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ بھی 30 ستمبر سے 18 اکتوبر تک ملتان اور راولپنڈی میں ہوگا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 11/09/2020 - 16:11:24
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا