کھلاڑیوں کو کہا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے: بابراعظم

انجری سے واپس آتے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا آسان نہیں ہوتا،پی ایس ایل میں کھوئی ہوئی فارم حاصل کرنے کی کوشش کروںگا: قومی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 15 فروری 2021 17:29

کھلاڑیوں کو کہا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے: بابراعظم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 فروری 2021ء ) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز صرف بے خوف کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کی تھی۔ پی سی بی پوڈ کاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے بابراعظم نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی عمدہ پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان نے ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ اچھی فارم کا تسلسل کیسے برقرار رکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف لڑکوں کو بے خوف ہوکر کھیلنے کا کہا تھا اور ان سے صرف ایک بات کی تھی کہ گھبرانا نہیں ہے ۔ بابراعظم کا کہنا تھا کہ انجری سے واپس آتے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے بھی آسان نہیں ہوتا، پی ایس ایل 6 میں اپنی کھوئی ہوئی فارم حاصل کرنے کی کوشش کروں گا ۔
یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے کلین سویپ کامیابی حاصل کرنے کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی 1-2 سے فتح اپنے نام کی ہے ۔                                                                                                                                           
وقت اشاعت : 15/02/2021 - 17:29:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :