پاکستان سپورٹس فیسٹیول تحصیل حلیمزئی فٹ بال اور والی بال فائنل مقابلے

حامد فٹ بال کلب غلنئی اور کوزگندائو والی بال کلب فاتح رہے،مہمند رائفلزونگ کمانڈر اور سپورٹس منیجر نے انعامات تقسیم کئے

جمعرات 25 فروری 2021 23:18

ضلع مہمند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2021ء) پاکستان سپورٹس فیسٹیول تحصیل حلیمزئی فٹ بال اور والی بال فائنل مقابلے ۔حامد فٹ بال کلب غلنئی اور کوزگندائو والی بال کلب فاتح رہے۔مہمند رائفلزونگ کمانڈر اور سپورٹس منیجر نے انعامات تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں رواں ماہ کے آغاز سے جاری پاکستان سپورٹس فیسٹول ضلع مہمند کے تمام تحصیلوں میں مہمند سپورٹس ڈیپارٹمنٹ مہمندرائفلزاور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں۔

گزشتہ روز ہیڈکوارٹر غلنئی کیپٹن روح اللہ شہید سٹیڈیم میں تحصیل حلیمزئی کے فٹ بال اوروالی بال کے فائنل مقابلے ہوئے۔فٹ بال میں حامد کلب غلنئی نے صدام کلب دورباخیل کو ہرا کر تحصیل فاتح قرار پائے۔

(جاری ہے)

اسی طرح والی بال میں کوزگنداو،ْکلب نے بابی خیل کلب کو زیر کرکے فائنل جیت لیا۔دونوں فائنل ونرٹیمیں ضلعی سطح کے مقابلوں کیلئے بھی کولیفائی کرگئے۔

تقسیم انعامات تقریب میںمہمندرائفلز 207ونگ کمانڈرلیفٹیننٹ کرنل تیمور ،میجر عرفان، ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر سعید اختر نے فاتح ٹیم کے کپتانوں حامداور محمد شاہ اور رنزاپ کپتانوں صدام اور سمیع اللہ کو ٹرافیاں اور نقد انعامات دیئے۔اس موقع پر حکام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا۔کہ عوام اور سکیورٹی فورسزکے قربانیوں کے بدولت امن کی فضاء بحال ہوئی ہے۔اور اس کا ثبوت کھیل کود میں نوجوانوں کا جوش وجذبہ اور تماشائیوں کی بڑی تعداد میں دلچسپیہے۔انہوں نے ضلع مہمند کے نوجوان کھیلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وقت اشاعت : 25/02/2021 - 23:18:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :