پی ایس ایلل 6، لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو کامیابی کے لیے 158 رنز کا ہدف

محمد حفیظ کی عمدہ نصف سنچری

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 فروری 2021 16:43

پی ایس ایلل 6، لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو کامیابی کے لیے 158 رنز کا ہدف
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 فروری 2021ء ) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)2021 کے 7ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو کامیابی کے لیے 158 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز نے بیٹنگ کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا اور کپتان سہیل اختر چوتھے اوور میں کارلوس بریتھویٹ کی گیند پر تب آؤٹ ہوئے جب ٹیم کا سکور صرف 17 رنز تھا، سہیل اختر 12 گیندوں پر صرف 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسرے اوپنر فخر زمان بھی اگلے اوور میں شاہنواز دھانی کی تیز گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ دے کر آؤٹ ہوگئے، فخر زمان 11 گیندوں پر 9 رنز بنا سکے۔ محمد حفیظ اور جو ڈینلی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بہترین شراکت قائم کی، محمد حفیظ نے 27 گیندوں پر 3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے رواں سیزن میں اپنی دوسری اور پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 8ویں نصف سنچری مکمل کی۔

(جاری ہے)

کارلوس بریتھویٹ نے 31 رنز بنانے والے ڈینلی کو وکٹوں کے پیچھے کیچ کرا دیا اور ٹیم کے لیے تیسری وکٹ دلائی،ڈینلی کے بعد 15 ویں اوور کی پہلی گیند پر عثمان قادر نے خطرناک بلے باز ڈنک کو آؤٹ کردیا۔ محمد حفیظ نے3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 61 رنز بنائے لیکن عثمان قادر نے 15 ویں اوور میں رن آؤٹ کرکے ان کی پیش قدمی روک دی۔ ڈیوڈ ویزے بھی جلد ہی آؤٹ ہوئے اور صرف 13 رنز کا حصہ جوڑا۔

سمت پٹیل نے شاہین آفریدی کے ساتھ ملکر چھٹی وکٹ میں ٹیم کی اننگز مکمل کی اور مقررہ اوورز میں قلندرز نے 6 وکٹوں پر157 رنز بنائے۔ سلطانز کے شاہنواز دھنی اور بریتھویٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ، سمت پٹیل 26 اور شاہین آفریدی 3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں سہیل تنویر کی جگہ سہیل خان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ لاہور قلندرز نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ۔

میچ کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم سہیل اختر (کپتان)، فخر زمان، محمد حفیظ، جان ڈینلی، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور سلمان مرزا پر مشتمل ہے جب کہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، کرس لین، جیمز وینس، صہیب مقصود، رلی روسو، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس بریتھویٹ، سہیل خان، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 26/02/2021 - 16:43:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :