فخرزمان رن آؤٹ تنازع ،شان پولاک نے ڈی کک کو قصور وار قرار دیدیا

پروٹیز وکٹ کیپر نے ہی پاکستانی بیٹسمین کی توجہ منتشر کی :سابق جنوبی افریقی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 8 اپریل 2021 15:14

فخرزمان رن آؤٹ تنازع ،شان پولاک نے ڈی کک کو قصور وار قرار دیدیا
سنچورین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 اپریل 2021ء ) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان شان پولاک نے فخرزمان رن آؤٹ تنازع میں کوئنٹن ڈی کوک کو قصور وار قرار دے دیا۔ 47 سالہ شان پولاک نے کہا کہ پروٹیز وکٹ کیپر نے ہی پاکستانی بیٹسمین کی توجہ منتشر کی جس کی وجہ سے وہ رن آؤٹ ہوئے تاہم مجھے یقین ہے کہ وہ کسی بیٹسمین کی توجہ منتشر کرنے کے حوالے سے موجود قانون سے آگاہ نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ شان پولاک خود اس ایم سی سی کرکٹ کمیٹی کے ممبر تھے جس نے جعلی فیلڈنگ کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے اس حرکت پر کم سے کم 5 رنز کی پنالٹی عائد کرنے کی سفارش کردی تھی۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان جنوبی افریقہ کیخلاف آخری اوور کی پہلی گیند پر اس وقت آؤٹ ہوگئے تھے جب پاکستان کو 6 گیندوں پر 31 کی ضرورت تھی۔ زمان اور حارث رؤف دوسرا رن مکمل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جب وکٹ کیپر ڈی کوک نے بولر والی سائیڈ کی طرف اشارہ کیا، فخر زمان اپنی کریز میں پہنچنے والے تھے لیکن ڈی کوک کا اشارہ دیکھ کر وہ آہستہ ہوگئے۔

فیلڈر ایڈن مارکرم نے وکٹ کیپر کی طرف تھرو پھینکا جو سیدھا وکٹوں میں لگا اور فخر زمان 193 پر آؤٹ ہوگئے۔                                                                                                  
وقت اشاعت : 08/04/2021 - 15:14:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :