دوسرا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شرجیل خان کی 4 سال بعد قومی ٹیم میں واپسی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 12 اپریل 2021 17:07

دوسرا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
جوہانسبرگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12اپریل 2021ء ) 4 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پہلا ٹی ٹونٹی 4 وکٹوں سے جیتنے کے بعد قومی ٹیم نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے اور پہلا میچ کھیلنے والی قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اوپنر شرجیل خان 4 سال بعد آج بائیں ٹانگ میں الرجی کے باعث باہر ہونے والے فخر زمان کی جگہ ان ایکشن ہوں گے جب کہ حارث رئوف کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی ممکنہ الیون میں شرجیل خان ، بابراعظم (کپتان) ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) ، محمد حفیظ ، حیدر علی ، محمد نواز ، فہیم اشرف ، حسن علی ، شاہین آفریدی ، محمد حسنین اور عثمان قادر شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق 14 اپریل کو تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ سپر سپورٹس پارک، پریٹوریا اور 16 اپریل کو چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ سپر سپورٹس پارک ، پریٹوریا میں کھیلا جائیگا ۔

آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان 261 پوائنٹس پر چوتھے نمبر پرہے جبکہ جنوبی افریقہ 249 پوائنٹس کیساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ 272 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے اور اس کے بعد ہندوستان (270) اور آسٹریلیا (267) ہیں۔ اگر پاکستان چاروں میچ جیت جاتا ہے تو وہ چار پوائنٹس حاصل کرکے 264 پوائنٹس پر آجائیگا اور تیسری پوزیشن پر موجود آسٹریلیا سے اس کا فاصلہ صرف 3 پوائنٹس کا رہ جائے گا تاہم اگر جنوبی افریقی ٹیم سیریز میں کلین سویپ کرتی تو پھر جنوبی افریقہ 259 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آجاتا جب کہ پاکستان 254 پوائنٹس کیساتھ چھٹی پوزیشن پر چلا جاتا۔

اگر سیریز برابری پر ختم ہوئی تو پاکستان 259 پوائنٹس کے ساتھ اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھے گا اور جنوبی افریقہ 252 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن برقرار رکھے گا۔ دونوں ٹیموں کے ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو مقابلہ 9-9 سے برابر ہے جب کہ جنوبی افریقی میدانوں میں بھی دونوں ٹیموں نے 4-4 میچز میں کامیابی حاصل کررکھی ہے۔
وقت اشاعت : 12/04/2021 - 17:07:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :