پاکستان فٹ سال فیڈریشن نے ملک میں کرونا وائرس کے باعث اپنی تمام کھیلوں کی سرگرمیاں 30 مئی تک معطل

بدھ 12 مئی 2021 13:38

پاکستان فٹ سال فیڈریشن نے ملک میں کرونا وائرس کے باعث اپنی تمام کھیلوں کی سرگرمیاں 30 مئی تک معطل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر عدنان احمد ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن نے ملک میں کرونا وائرس کے باعث اپنی تمام کھیلوں کی سرگرمیاں 30 مئی تک معطل کردی ہیں۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کی تیسری لہر بہت خطرناک ہے اور اس سے بچنے کیلئے پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن نے اپنی تمام کھیلوں سرگرمیاں روک دیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ماسک کا استعمال ضرور کریں اور حکومتی ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی انفرادی طور پر اپنے گھروں میں اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے ورزشیں کریں اور اپنی خوراک پر بھی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کی وباء ختم ہوتے ہی پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن قومی مینز سوکر فٹ سال چمپئن شپ منعقد کروانے کا اعلان کریگی جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے علاوہ مختلف محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
وقت اشاعت : 12/05/2021 - 13:38:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :