پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی، 3 اوورز کے کھیل کے بعد میچ روک دیا گیا

سیریز کے 2 میچز بارش کی نذر ہو جانے کے بعد چوتھا میچ بھی بارش کی وجہ سے روک دیا گیا، میچ منسوخ ہونے کی صورت میں سیریز پاکستان کے نام ہو جائے گی

muhammad ali محمد علی منگل 3 اگست 2021 20:31

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی، 3 اوورز کے کھیل کے بعد میچ روک دیا گیا
گیانا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 اگست 2021ء ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی، 3 اوورز کے کھیل کے بعد میچ روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بارش کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان کے نام ہونے کا امکان ہے۔ گیانا میں کھیلے جا رہے سیریز کے چوتھے اور آخری میچ کو بھی بارش کے باعث روک دیا گیا۔ اس سے قبل سیریز کے 2 میچز بارش کی وجہ سے منسوخ ہو چکے۔

چوتھے میچ کے سلسلے میں صرف 3 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو پایا تھا جب بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔ بارش نہ رکنے کی سورت میں یہ میچ بھی منسوخ کر دیا جائے گا، ایسا ہونے کی صورت میں سیریز پاکستان کے نام ہو جائے گی، جسے اس وقت 1 صفر کی برتری حاصل ہے۔ اس سے قبل 4 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے چوتھے اور آخری مقابلے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قومی ٹیم کے نوجوان جارح مزاج بیٹسمین اعظم خان نے انجری سے نجات حاصل کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل نے اعظم خان کو فٹ قرار دے دیا جس کے بعد وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ٹی 20 کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ دوسرے ٹی 20 سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران اعظم خان سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں سی ٹی سکین کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹرز نے اعظم خان کو ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا تھا اور انہیں 24 گھنٹے آرام کا مشورہ دیا جس کے بعد وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی 20 سے باہر ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جب کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔ گزشتہ روز چار میچز کی سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ میں بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا، ویسٹ انڈیز نے دوسرے اوور میں 15 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی تھی جس کے سبب میچ ممکن نہ ہوسکا۔

گرین شرٹس کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اگست تک جمیکا جب کہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 اگست تک جمیکا میں ہی کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 03/08/2021 - 20:31:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :